English flag
English
Select a Language
English flag
English
Arabic flag
Arabic
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu flag
Urdu
English icon English
روزہ
روزہ Text Lesson

قضا  روزں  کے احکام

Study Duration
3 Min

قضا  روزں  کے احکام

۔قضا  روزوں کو پے درپے رکھنا مستحب ہے۔

۔عید کے بعد ہی رکھ لینا زیادہ مناسب ہے۔

۔اور دوسرے رمضان تک مؤخر کرنا جائز نہیں ہے۔

 ۔اگر بغیر کسی شرعی عذر کے مؤخرکیا تو چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا سے زیادہ اس پرکچھ اور فرض نہیں ہوگا البتہ وہ گنہگار ضرور ہوگا۔

زکاۃ  فطر

رمضان کے آخری دن سورج غروب ہونے کے بعد زکاۃ فطر ہر  مسلمان پر واجب ہے چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا،  مرد ہو یا عورت، آزاد ہو یا غلام  بشرطیکہ اس  کے پاس  چاند رات اور عید کے دن کی خوراک اور بنیادی ضروریات سے ایک صاع زائد ہو ۔اور جو بچہ حاملہ عورت کے پیٹ میں ہو اس  کی جانب سے نکالنا مستحب ہے۔

زکاۃ  فطر کے ادا کرنے کی حکمتیں:

۔یہ روزے داروں کے  لیےگناہوں سے پاکیزگی کا ذریعہ ہے۔

۔فقرا ومساکین کے عید کے دن لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ 

زکاۃ فطر نکالنے کا وقت

  • جائز وقت عید سے ایک یا دو دن پہلے
  • مستحب وقت عید کی نماز سے پہلے فجر کے بعد
  • حرام وقت عید کی نمازکے بعد

زکاۃ فطر کی مقدار

زکاۃ  فطر لوگوں کے کھانے کی چیزوں  میں سے ایک صاع مقرر ہے جس کی مقدار وزن میں  اچھے گندم سے ایک صاع  (تقریبا دو کیلو چالیس گرام) ہے(لیکن شیخ ابن باز کے نزدیک ایک صاع کی مقدار تین کیلو ہے۔) روپے پیسے کے ذریعے زکاۃ فطر نکالنا درست نہیں ہے۔ 

عید کی نماز

یہ ہر مسلمان پر فرض ہے، اوراس  کا وقت ایک نیزہ کے برابر سورج  بلند ہونے کے بعد سے زوال تک ہے۔جب فوت ہوجائے تو قضا ء نہیں کی جائے گی۔ نیز  اس نماز کو آبادی  سے باہر کھلے میدان میں ادا کرنا سنت ہے،اور مسجد میں ادا کرنا بھی جائز ہے ،عید سے پہلے طاق کھجوریں کھانا،غسل کرنا، خوشبو لگانا،اچھا لباس زیب تن کرنا،ایک راستے سے عید گاہ جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا سنت ہے،عید کی مبارکبادی  کے طور پر  تَقَبَّلَ اللَّهُ مِنَّا وَمِنْكَم کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔عید الفطر میں شوال کا چاند نظر آنے سے لے کر عید کی نماز شروع ہونے تک تکبیر کہنا سنت ہے۔اور تکبیر کے الفاظ یہ ہیں: اللَّهُ أَكْبَر اللَّهُ أَكْبَر لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَاَللَّهُ أَكْبَر اللَّهُ أَكْبَر وَلِلَّهِ الْحَمْد  اور عیدین کی نماز دو رکعت ہے جو خطبہ سے پہلے ادا کی جائے گی۔پہلی رکعت  میں قراءت  سے پہلے سات تکبیریں ہیں اور دوسری رکعت میں  قراءت سے پہلے پانچ تکبیریں ہیں۔

Text Lesson 2/4
You are viewing
قضا  روزں  کے احکام