English flag
English
Select a Language
English flag
English
Arabic flag
Arabic
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu flag
Urdu
English icon English
مختصر سیرت وشمائل نبی ﷺ 

نبی ﷺ کی گفتگو کا انداز ...

Study Duration
2 Min
  • عائشہ ﷞ فرماتی ہیں کہ: ’’رسول اللہ ﷺ تمہاری طرح جلدی جلدی بات نہیں کیا کرتے تھےبلکہ ٹھہر ٹھہر کر واضح انداز میں بات کرتے تھے جس کو سننے والا حفظ کر لیتا‘‘۔
  • جب آپ کوئی بات کرتے تو تین دفعہ دہراتے تاکہ سمجھ میں آجائے، اور جب سلام کرتے (یعنی سلام استئذان)  تو تین دفعہ کرتے۔
  • آپ بلا ضرورت بات نہیں کرتے تھے، اور آپ کی باتیں جوامع الکلم ہوتیں۔
  • آپ لایعنی باتیں نہیں کرتے تھے، اور وہی گفتگو کرتے جس میں ثواب کی امید ہوتی۔
  • نبی ﷺ بدزبان اور بد گو نہیں تھے اور نہ ہی بازاروں میں شور وغل کرنے والے تھے۔

نبی ﷺ کی گفتگو، ہنسنے رونے اور خطبہ دینے  کا انداز

آپ کا ہنسنا

نبی ﷺ کا ہنسنا یہ ہوتا کہ آپ تبسم فرمایا کرتےتھے، اور زیادہ سے زیادہ آپ کا ہنسنا  یہ ہوتا کہ آپ کے ڈاڑھ ظاہر ہو جاتے۔

آپ ﷺ کا رونا

  • نبی ﷺ دہاڑیں مار کر زور زور سے  نہیں روتے تھے، لیکن آپ کی آنکھیں بھر آتیں حتی کہ آنسو نکل آتے، اور آپ کے سینے سے ہانڈی کے جوش مارنے کی طرح آواز نکلتی۔
  • آپ کا رونا کبھی میت پر رحمت کے لیے ہوتا، اور کبھی اپنی امت پر رحمت اور شفقت کے لیے  ، اور کبھی اللہ کے ڈر سے ، اور کبھی قرآن سن کر روتے۔

آپ ﷺ کا خطبہ

  • نبی ﷺ نے زمین پر، منبر پر، اونٹ  اور  اونٹنی پر خطبہ دیا۔
  • جابر ﷜ کہتے ہیں: ’’رسول اللہ ﷺ جب خطبہ دیتے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں، آواز بلند  ہو جاتی اور غصہ  بڑھ جاتا، گویا آپ کسی لشکر سے ڈرا رہے ہوں‘‘۔
  • نبی ﷺ جب بھی کوئی خطبہ دیتے تو اسے اللہ کی حمد وثنا سے ہی شروع کرتے۔
  • نبی ﷺ  جب بھی ضرورت اور  لوگوں کی مصلحت پیش نظر  ہوتی  خطبہ دے دیا کرتے تھے ۔

Text Lesson 11/26
You are viewing
نبی ﷺ کی گفتگو کا انداز ...