English flag
English
Select a Language
English flag
English
Arabic flag
Arabic
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu flag
Urdu
English icon English
مختصر سیرت وشمائل نبی ﷺ 

سنن فطرت اور اس کے توابع

Study Duration
2 Min

سنتوں کا شمار

نبی ﷺ نے فرمایا: ’’دس چیزیں فطرت میں سے ہیں: مونچھ تراشنا، داڑھی بڑھانا، مسواک کرنا، ناک میں پانی ڈالنا، ناخن تراشنا، انگلیوں کے پور دھونا، بغل کے بال اکھیڑنا، زیر ناف  صاف کرنا، اور  پیشاب و پاخانہ کے بعد استنجا کرنا‘‘ اور دسویں بات راوی بھول گئے۔

داہنے کو پسند کرنا

نبی ﷺ کو جوتا پہننے ، کنگھی کرنے ، پاکی حاصل کرنے ، لینے اور دینے میں داہنی طرف سے شروع کرنا پسند تھا، اورنبی ﷺ کھانے پینے و پاکی حاصل کرنے میں دائیں طرف سے شروع کرتے جبکہ بیت الخلاء اور اس جیسی ناپسندیدہ چیزوں کو دور کرنے میں بائیں طرف (ہاتھ) سے۔

مونڈنا

سر کا  بال مونڈنے میں نبی ﷺ کا طریقہ یہ تھا کہ آپ یا تو پورا مونڈتے یا پورا چھوڑ دیتے۔

مسواک

نبی ﷺ کو مسواک کرنا پسند تھا، آپ روزہ اور غیر روزہ ہر حال میں مسواک کرتے، نیند سے بیدار ہوتے وقت مسواک کرتے، اور وضو کے وقت، نماز کے وقت اور گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک کرتے تھے، اورنبی ﷺ  پیلو کی لکڑی کو بطور مسواک استعمال کرتے تھے۔

خوشبو

نبی ﷺکو خوشبو بہت زیادہ پسند تھی اور آپ کثرت سے خوشبو کا استعمال کرتے تھے۔

داڑھی اور مونچھ

نبی ﷺ نے فرمایا: ’’مشرکوں کی مخالفت کرو بایں طور کہ داڑھی بڑھاؤ اور مونچھیں ترشواؤ‘‘۔

وقت کی تعیین

انس ﷜ کہتے ہیں: ’’نبی ﷺ نے ہمارے لیےمونچھ اور ناخن کو تراشنے کے لیے چالیس دن کی تحدید کی کہ اس سے زیادہ دنوں تک ہم  انہیں نہ چھوڑیں‘‘۔

Text Lesson 10/26
You are viewing
سنن فطرت اور اس کے توابع