English flag
English
Select a Language
English flag
English
Arabic flag
Arabic
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu flag
Urdu
English icon English
مختصر سیرت وشمائل نبی ﷺ 

تیسرا باب: عہد مکی2

Study Duration
3 Min

عدّاس کا اسلام

جب آپ طائف سے  لوٹ رہے تھے تو راستے میں عداس نصرانی سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے آپ کی تصدیق کی اور آپ کے ہاتھوں مشرف بہ اسلام ہوئے۔

جنوں کا ایمان لانا

اسی راستے میں’’ نَخْلَہ‘‘  نامی ایک مقام پر  اہل نصیبین میں سے سات عدد پر مشتمل جنوں کی ایک جماعت کا آپ کے پاس سے گزر ہوا،  انہوں نے جب قرآن سنا تو اسلام قبول کر لیا۔

اسراء اور معراج

پھر نبی ﷺ کو جسم اور روح کے ساتھ راتوں رات مسجد اقصی لے جایا گیا پھر وہاں سے مع جسم وروح آسمان کے اوپر معراج کرائی گئی یعنی اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس لے جایا گیا، اللہ تعالیٰ نے وہاں آپ ﷺ سے خطاب کیا اور آپ کے اوپر نماز فرض کیا۔

آپ ﷺ کا قبائل کو اسلام کی دعوت دینا

نبی ﷺ نے جب تک مکہ میں قیام کیا آپ قبائل کو اللہ تعالیٰ کی دعوت دیتے رہے، اور ہر موسم میں اپنے آپ کو ان کے سامنے پیش کرتے کہ وہ انہیں پناہ دیں تاکہ وہ اپنے رب کا پیغام لوگوں تک پہنچا سکیں اور بدلے میں انہیں جنت ملے گی، کسی بھی قبیلہ نے آپ کی دعوت کو قبول نہیں کیا، اللہ نے یہ عزت انصار کے مقدر کی تھی، ان میں سے چھ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اللہ اور اس کے رسول کی دعوت پر لبیک کہا، اور مدینہ لوٹ کر اپنی قوم کو اسلام کی دعوت دی یہاں تک کہ ان کے درمیان اسلام پھیل گیا اور انصار کا کوئی گھر ایسا  نہیں بچا جہاں آپ ﷺ  کا ذکر نہ ہو تا ہو۔

انصار ﷡ اور بیعت عقبہ

پہلی بیعت

پھر اگلے سال انصار کے بارہ آدمی مکہ آئے جن میں سے پانچ وہی پچھلے سال والے چھ لوگوں میں سے تھے اور انہوں نے عقبہ (گھاٹی) کے پاس سورۂ ممتحنہ میں مذکور عورتوں والی بیعت کی، پھر وہ لوگ مدینہ لوٹ گئے۔

دوسری بیعت

پھر اس کے اگلے سال انصار میں سے دو عورتیں اور  تہتر (۷۳) مرد نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور یہ لوگ آخری عقبہ والے تھے، اور ان لوگوں نے نبی ﷺ سے بیعت کی کہ جس طرح وہ اپنی جان، اپنے بچے اور اپنی بیویوں کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح وہ آپ ﷺ کا بھی دفاع کریں گے، جس کے بعد آپ ﷺ اور آپ کے صحابہ ﷡ نے ان کی طرف سفر ہجرت کیا تھا،  اور اس وقت رسول اللہ ﷺ نے ان میں سے بارہ لوگوں کو نقیب اور  سردار متعین کیا۔

Text Lesson 18/26
You are viewing
تیسرا باب: عہد مکی2