English flag
English
Select a Language
English flag
English
Arabic flag
Arabic
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu flag
Urdu
English icon English
مختصر سیرت وشمائل نبی ﷺ 

مقدمہ کتاب

Study Duration
2 Min

یہ چند کلمات ہیں جن کی معرفت حاصل کرنے سے وہ شخص قطعی طور پر خود کو بے نیاز نہیں سمجھ سکتا جس کے اندر تھوڑی سی بھی اپنےنبی، ان کی سیرت اور طریقہ کو جاننے کی تڑپ ہوگی، ابن القیم  ﷬ فرماتے ہیں: ’’ جب بندے کی سعادت دارین  نبی ﷺ کی سیرت کو جاننے میں پنہاں ہے تو ہر اس شخص پر جو خود کا خیرخواہ ہے اور  اپنی نجات و نیک بختی چاہتا  ہے واجب ہو جاتا ہے کہ وہ آپ کی سیرت ، طریقوں  اور خصوصیات کی معرفت حاصل کرے  تاکہ جاہلوں کی قطار سے خود کو الگ کر کے آپ کے متبعین  اور ماننے والوں کی  جماعت  میں شامل  ہو جائے، اور اس موضوع میں  کچھ لوگ کم، کچھ زیادہ ،اور کچھ لوگ تو بالکل محروم ہی ہیں، اور فضل فرمانے والا تو  اللہ ہی ہے جسے چاہتا ہے نواز دیتا ہے،  اور اللہ  تعالیٰ بڑا  فضل والا ہے‘‘۔

میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ میرے اور آپ کے  دلوں میں  اپنے نبی سے محبت کرنے کا جذبہ  اور  آپ ﷺ کے  اوامر کو بجا لانے اور منہیات سے بچنے کی توفیق دے، اے اللہ! تو محمد اور آل محمد پر ویسے ہی صلاۃ ودرود بھیج جیسا تونے ابراہیم اور آل ابراہیم  ﷣ پرصلاۃ ودرود بھیجا ،   اور محمد و آل محمد پر ویسے ہی برکتوں کا نزول فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم ﷣ پر برکتیں نازل فرمائی ، یقینا تو بڑی خوبیوں والا اور بڑی عظمت والا ہے، اور  سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔

Text Lesson 1/26
You are viewing
مقدمہ کتاب