نبی ﷺ کے سبھی غزوات، بعوث اور سرایا ہجرت کے بعد دس سال کے عرصے میں پیش آئے۔
آپ کے سرایا اور بعوث کی تعداد تقریبا ساٹھ ہے، جبکہ غزوات کی تعداد ستائیس ہے، جن میں سے نو میں نبی ﷺ نے جنگ لڑی ، اور وہ یہ ہیں: بدر، احد، خندق، قریظہ، مصطلق، خیبر، فتح مکہ، حنین، طائف اور اس میں سے بعض کے سلسلے میں قرآن کی آیتیں نازل ہوئیں:
آپ ﷺ کے غزوات، بعوث اور سرایا کا خلاصہ
آپ ﷺ کے جن غزوات کے سلسلے میں قرآن نازل ہوا
- غزوۂ بدر: اس کے سلسلے میں سورۂ انفال نازل ہوئی اور اس کو سورۂ بدر بھی کہا جاتا ہے۔
غزوۂ احد: اس کے بارے میں سورۂ آل عمران کی آخری آیتیں نازل ہوئیں، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان وَإِذ غَدَوتَ مِن أَهلِكَ تُبَوِّئُ المُؤمِنينَ مَقاعِدَ لِلقِتالِ ۗ وَاللَّهُ سَميعٌ عَليمٌ [آل عمران:١٢١] سے لے کر بالکل اخیر سے کچھ پہلے تک۔
غزوۂ خندق ، بنو قریظہ اور خیبر: اس کے باے میں سورۂ احزاب کی ابتدائی آیتیں نازل ہوئیں۔
غزوۂ بنو نضیر: اس کےسلسلے میں سورۂ حشر نازل ہوئی۔
غزوۂ حدیبیہ اور خیبر: اس سلسلے میں سورۂ فتح نازل ہوئی، اور اس میں فتح کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جبکہ سورۂ نصر میں بصراحت اس فتح کا ذکر کیاگیا ہے۔
غزوۂ تبوک: اس کے سلسلے میں سورۂ توبہ کی کچھ آیتیں نازل ہوئیں۔
ان غزوات میں سے صرف ایک غزوہ میں نبی ﷺ زخمی ہوئے جو کہ غزوۂ احد ہے، اور غزوۂ بدر، احد اور حنین میں فرشتوں نے آپ کے ساتھ جنگ لڑی، اور خندق کے دن فرشتے اترے تو مشرکین کے پاؤں اکھڑ گئے اورا نہیں ہزیمت اٹھانی پڑی اور نبی ﷺ نے مشرکین کے چہروں پر کنکر پھینکا چنانچہ وہ بھاگ کھڑے ہوئے، اور فتح دو غزوں میں ملی: بدر اور حنین میں، اور ایک غزوہ میں آپ نےمنجنیق کا استعمال کیا جو کہ غزوۂ طائف ہے، اور ایک غزوہ میں خندق کے ذریعہ بچاؤ کیا جو کہ غزوۂ احزاب ہے جس کا مشورہ سلمان فارسی نے دیا تھا۔