English flag
English
Select a Language
English flag
English
Arabic flag
Arabic
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu flag
Urdu
English icon English
مختصر سیرت وشمائل نبی ﷺ 

چوتھا باب:   عہد مدنی

Study Duration
3 Min

ہجرت کی اجازت

رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ ﷡ کو مدینہ کی طرف ہجرت کی اجازت دی، تو وہ لوگ جماعت کی شکل میں تلوار لٹکائے ہوئے نکلے، منقول ہے کہ سب سے پہلے نکلنے والے: ابو سلمہ بن عبد الاسد مخزومی تھے، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ: مصعب بن عمیر تھے، وہ لوگ انصار کے گھروں میں اترے اور انہوں نے مہاجرین کو پناہ دی، ان کی مدد کی اور اس طرح مدینہ میں اسلام پھیل گیا۔

پھر رسول اللہ ﷺ کو بھی ہجرت کی اجازت مل گئی، چنانچہ آپ ماہ ربیع الاول میں سوموار کے دن مکہ سے نکلے اور اس وقت آپ کی عمر ۵۳ سال ہو چکی تھی، اور آپ کے ہمراہ ابو بکر صدیق اور ان کے آزاد کردہ غلام عامر بن فہیرہ تھے، ان لوگوں کا راہ نما عبد اللہ بن اریقط لیثی تھا، نبی ﷺ ابو بکر ﷜ کے ہمراہ غار ثور میں

داخل ہوئے اور وہاں تین دن تک قیام کیا، پھر ساحل کے راستے مدینہ کے لیے نکلے۔

آپ ﷺ کا مدینہ میں داخلہ

جب نبی ﷺ مدینہ پہنچے -جو کہ ماہ ربیع الاول کی بارہ تاریخ اور سوموار کا دن تھا- تو آپ نے مدینہ کے اوپری حصہ قباء میں بنو عمرو بن عوف کے یہاں قیام فرمایا، ان کے یہاں آپ ﷺ چودہ دنوں تک ٹھہرے رہے۔

اسلام کی سب سے پہلی مسجد

وہاں نبی ﷺ نے مسجد قباء کی بنیاد رکھی، ابن عمر ﷟ کہتے ہیں کہ: ’’نبی ﷺ ہر ہفتہ (سنیچر) کو سوار ہو کر یا پیدل قباء جایا کرتے تھے‘‘، اور نبی ﷺ نے فرمایا: ’’مسجد قباء میں نماز پڑھنا عمرہ کرنے کے برابر ہے‘‘۔

مسجد نبوی کی تعمیر

پھر آپ ﷺ اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر چلے، لوگ آپ کی اونٹنی کی لگام پکڑ پکڑ کر آپ ﷺ  کو اپنے یہاں مہمان بننے کی دعوت دے رہے تھے اور آپ ﷺ فرماتے: ’’اس کا راستہ چھوڑ دو اسے حکم ملا ہوا ہے‘‘، وہ اونٹنی موجودہ مسجد نبوی کے مقام پر ٹھہر گئی، وہ جگہ بنو نجار کے دو  بچوں سہل اور سہیل کا کھلیان تھا، تو آپ ﷺ نے ابو  ایوب انصاری  ﷜ کے گھر پر نزول فرمایا، پھر اس کھلیان کی جگہ اپنے ہاتھوں صحابہ کرام  ﷡ کے ساتھ مل کر کچی اینٹ اور کھجور کی شاخوں سے مسجد نبوی تعمیر کی، پھر آپ نے  اس کے بغل میں اپنا اور اپنی بیویوں کا   مسکن بنایا، اور اس مسجد  کے سب سے قریب عائشہ ﷞ کا مسکن تھا، پھر سات مہینہ کے بعد آپ ﷺ  ابو ایوب ﷜ کے گھر سے یہاں منتقل ہو گئے۔

Text Lesson 19/26
You are viewing
چوتھا باب:   عہد مدنی