English flag
English
Select a Language
English flag
English
Arabic flag
Arabic
German flag
German
Spanish flag
Spanish
Persian flag
Persian
French flag
French
Indonesian flag
Indonesian
Russian flag
Russian
Urdu flag
Urdu
English icon English
چار اہم قاعدے (قواعد الأربعة)

تیسرا اصول

Study Duration
7 Min

تیسرا اصول

تیسرا قاعدہ(1):  نبی کریم ﷺ ایسے لوگوں کے  کے درمیان مبعوث  ہوئے جومختلف طریقوں سے عبادت کرتے تھے، ان میں سے کچھ فرشتوں کی عبادت کرتے تھے اور کچھ انبیاء و صالحین کی، کچھ درختوں اور پتھروں کی پوجا کرتے تھے اور کچھ چاند و سورج کے سامنے سر جھکاتے تھے، آپ ﷺ نے ان لوگوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا اور سبھوں سے قتال کیا، جس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے:

(اور تم ان سے اس حد تک لڑو کہ ان میں فساد عقیدہ نہ رہے، اور دین اللہ ہی کا ہو جائے)۔

اور سورج اور چاند کی دلیل یہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:)اور دن رات اور سورج چاندبھی [اسی کی]  نشانیوں میں سے ہیں، تم سورج کو سجدہ نہ کرو نہ ہی  چاند کو، بلکہ سجدہ اس اللہ کے لیے کرو جس نے ان سب کو پیدا کیا ہے، اگر تمہیں اسی کی عبادت کرنی ہے تو)۔

اور فرشتوں کی دلیل اللہ ´ کا یہ فرمان ہے:

(اور یہ نہیں  [ہو سکتا ] کہ وہ تمہیں فرشتوں اور نبیوں کو رب بنا لینے کا حکم کرے)۔

اور انبیا کی دلیل یہ فرمان باری تعالیٰ ہے:

(اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے عیسیٰ ابن مریم! کیا تم نے ان لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو بھی اللہ کے علاوہ معبود قرار دے لو! عیسیٰ عرض کریں گے کہ میں تو تجھ کو منزہ سمجھتا ہوں، مجھ کو کسی طرح زیبا نہ تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کے کہنے کا مجھ کو کوئی حق نہیں، اگر میں نے کہا ہوگا تو تجھ کو اس کا علم ہوگا۔ تو  تو میرے دل کے اندر کی بات بھی جانتا ہے اور میں تیرے نفس میں جو کچھ ہے اس کو نہیں جانتا۔ تمام غیبوں کا  جاننے والا  تو ہی ہے۔

اور صالحین کی دلیل اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے:

(جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں خود وہ اپنے رب کے تقرب کی جستجو میں رہتے ہیں کہ ان میں سے کون زیادہ نزدیک ہو جائے اور  وہ خود اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے خوفزدہ رہتے ہیں)۔

درختوں اور مورتیوں کی دلیل اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے:

(کیا تم نے لات اور عزیٰ کو دیکھا۔ اور منات تیسرے گھٹیا کو)۔

اور ابو واقد لیثی  ﭬ کی حدیث ہے، وہ فرماتے ہیں کہ: « ہم لوگ نبی ﷺ کی معیت میں حُنَیْن کےلیے نکلے اور ہم لوگ ابھی نئے نئے مسلمان ہوئے تھے، اور مشرکین  کے پاس بیری کا  ایک درخت تھا جہاں وہ لوگ عبادت  کرتے تھے اور اپنے ہتھیاروں کو لٹکاتے تھے، جس کو ذات انواط کہا جاتا تھا، تو ہم اس درخت کے پاس سے گزرے، جسے دیکھ کر ہم میں سے کچھ لوگوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمارے لیے ایک ذات انواط بنادیں جیسا ان لوگوں کے لیے ذات انواط ہے»  الحدیث۔

-وَقاتِلوهُم حَتّىٰ لا تَكونَ فِتنَةٌ وَيَكونَ الدّينُ لِلَّهِ ۖ فَإِنِ انتَهَوا فَلا عُدوانَ إِلّا عَلَى الظّالِمينَ

اور لڑو ان سے یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین اللہ کا ہوجائے پھر اگر وہ باز آجائیں تو کوئی زیادتی جائز نہیں ہے مگر ظالموں پر
- Surah Baqarah [2:193]

وَمِن آياتِهِ اللَّيلُ وَالنَّهارُ وَالشَّمسُ وَالقَمَرُ ۚ لا تَسجُدوا لِلشَّمسِ وَلا لِلقَمَرِ وَاسجُدوا لِلَّهِ الَّذي خَلَقَهُنَّ إِن كُنتُم إِيّاهُ تَعبُدونَ

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہیں رات دن سورج اور چاندتم سورج کو سجدہ مت کرو اور نہ چاند کو بلکہ اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے ان سب کو پیدا کیا اگر تم واقعتا اسی کی بندگی کرتے ہو۔ - Surah Fussilat [41:37]

وَلا يَأمُرَكُم أَن تَتَّخِذُوا المَلائِكَةَ وَالنَّبِيّينَ أَربابًا ۗ أَيَأمُرُكُم بِالكُفرِ بَعدَ إِذ أَنتُم مُسلِمونَ

اور نہ کبھی وہ تمہیں اس بات کا حکم دے گا کہ تم فرشتوں کو اور انبیاء کو رب بنا لو تو کیا وہ تمہیں کفر کا حکم دے گا اس کے بعد کہ تم مسلم ہوچکے ہو ؟
- Quran Surah Ali 'Imran [3:80]

وَإِذ قالَ اللَّهُ يا عيسَى ابنَ مَريَمَ أَأَنتَ قُلتَ لِلنّاسِ اتَّخِذوني وَأُمِّيَ إِلٰهَينِ مِن دونِ اللَّهِ ۖ قالَ سُبحانَكَ ما يَكونُ لي أَن أَقولَ ما لَيسَ لي بِحَقٍّ ۚ إِن كُنتُ قُلتُهُ فَقَد عَلِمتَهُ ۚ تَعلَمُ ما في نَفسي وَلا أَعلَمُ ما في نَفسِكَ ۚ إِنَّكَ أَنتَ عَلّامُ الغُيوبِ

اور جب اللہ کہے گا کہ اے مریم کے بیٹے عیسیٰ ! کیا تم نے کہا تھا لوگوں سے کہ مجھے اور میری ماں دونوں کو معبود بنا لینا اللہ کے سوا ؟ وہ (جواب میں) عرض کریں گے (اے اللہ) تو پاک ہے میرے لیے کیسے روا تھا کہ میں وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے کوئی حق نہیں اگر میں نے وہ بات کہی ہوتی تو وہ تیرے علم میں ہوتی تو تو جانتا ہے جو کچھ میرے جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے جی میں ہے۔ یقیناً تمام پوشیدہ حقیقتوں کا جاننے والا تو بس تو ہی ہے
- Quran Surah Al Maidah [5:116]

أُولٰئِكَ الَّذينَ يَدعونَ يَبتَغونَ إِلىٰ رَبِّهِمُ الوَسيلَةَ أَيُّهُم أَقرَبُ وَيَرجونَ رَحمَتَهُ وَيَخافونَ عَذابَهُ ۚ إِنَّ عَذابَ رَبِّكَ كانَ مَحذورًا

وہ لوگ جنہیں یہ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے رب کے قرب کے متلاشی ہیں کہ ان میں سے کون (اس کے) زیادہ قریب ہے اور وہ امیدوار ہیں اس کی رحمت کے اور ڈرتے رہتے ہیں اس کے عذاب سے واقعتا آپ کے رب کا عذاب چیز ہی ڈرنے کی ہے
- Surah Al -Isra [17:57]

أَفَرَأَيتُمُ اللّاتَ وَالعُزّىٰ وَمَناةَ الثّالِثَةَ الأُخرىٰ

تو کیا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کے بارے میں غور کیا ہے ؟اور جو تیسری ایک اور (دیوی) منات ہے ؟
- Surah An Najm [53:19-20]
Text Lesson 9/12
You are viewing
تیسرا اصول