Urdu flag
Urdu
زبان منتخب کریں
Urdu flag
Urdu
Arabic flag
Arabic
English flag
English
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu icon Urdu
مختصر سیرت وشمائل نبی ﷺ 

نبی ﷺ کی بیماری اور وفات

تعلیم کا دورانیہ
3 منٹ

نبی ﷺ کی بیماری اور وفات

پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو دنیا میں باقی رہنے اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے  اور  جنت میں جانےکا اختیار دیا تو آپ نے اللہ کی ملاقات اور جنت کو چنا، لہذا اس کے بعد نبی ﷺ سخت بیمار ہوئے اور آپ نے اپنی بیویوں سے اجازت مانگی کہ وہ بیماری کے ایام حضرت عائشہ ﷞ کے گھر میں گزاریں تو ان لوگوں نے اس کی اجازت دے دی، جب نبی ﷺ مسجد جا کر نماز پڑھنے سے معذور ہو گئے تو ابو بکر ﷜ کو لوگوں کی امامت کرنے کا حکم دیا جو کہ آپ کے بعد ان کے خلیفہ  بننے  کےزیادہ مستحق ہونے  کی طرف اشارہ تھا۔

سَن گیارہ ہجری بارہ ربیع الاول سوموار کے دن نبی ﷺ لوگوں کی طرف نکلے جبکہ وہ فجر کی نماز پڑھ رہے تھے تو آپ نے پردہ ہٹایا اور دروازہ کھولا یہاں تک کہ انہیں دیکھا اور ان کی طرف اشارہ فرمایا کہ وہ اپنی نماز مکمل کریں اور ان کو دیکھ کر مسکرائے، پھر جب چاشت کا وقت ہوا تو نبی ﷺ کی روح آپ کے جسم مبارک سے نکل  گئی، آپ کی وفات مسلمانوں پر نازل ہونے والی سب سے بڑی مصیبت تھی، مسلمان آپ کی موت سے بہت زیادہ غمگین ہو گئے، پھر لوگ ابو بکر ﷜ کے پاس جمع ہوئے اور ان کی خلافت پر بیعت کیا، اور ان سے بیعت کرنے میں کوئی بھی شخص پیچھے نہیں رہا کیونکہ ان  کا سابقین اولین میں سے ہونا  اورنبی ﷺ کے بعد اس امت کا  سب سے زیادہ  فضل واحسان والا ہونا معروف تھا۔

پھر آپ ﷺ کو غسل دے کر تین سفید کپڑوں میں کفنایا گیا، پھر ام المومنین عائشہ ﷞ کے حجرے میں اسی جگہ دفن کیا گیا جہاں آپ نے وفات پائی تھی، کیونکہ نبیوں کی سلسلے میں اللہ کی یہی سنت رہی ہے کہ وہ اسی جگہ دفن ہوتے ہیں جہاں وہ انتقال فرماتے ہیں، اور آپ کے جنازہ کی نماز انسانوں اور جناتوں سبھی نے پڑھی۔ میرے رب کا درود وسلام آپ پر نازل ہو۔ ہم گواہی دیتے ہیں کہ   آپ نے امانت ادا کردی اور امت کی خیر خواہی مکمل فرمائی  اور اللہ کی راہ میں جہاد کا حق ادا کر دیا، لہذا اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی طرف سے اس سے بہتر بدلہ دے جو وہ ایک نبی کو اس کی امت کی طرف سے دیتا ہے، اور  سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا

ہے۔

تحریری سبق 25/26
آپ دیکھ رہے ہیں
نبی ﷺ کی بیماری اور وفات