Urdu flag
Urdu
زبان منتخب کریں
Urdu flag
Urdu
Arabic flag
Arabic
English flag
English
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu icon Urdu
مختصر سیرت وشمائل نبی ﷺ 

چوتھا باب:عہد مدنی2

تعلیم کا دورانیہ
3 منٹ

تحويل قبلہ

معراج میں نماز فرض ہونے کے بعد نبی ﷺ بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھا کرتے تھے لیکن آپ کی خواہش تھی کہ کعبہ کو آپ کا قبلہ بنا دیا جائے، اس امید میں بار بار آپ کی نگاہ آسمان کی طرف اٹھتی تھی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی جس کا ترجمہ یہ ہے: (ہم آپ کے چہرے کو بار بار آسمان کی طرف اٹھتے ہوے دیکھ رہے ہیں، اب ہم آپ کو اس قبلہ کی جانب متوجہ کریں گے جس سے آپ خوش ہو جائیں) [البقرة:١٤٤] اور یہ سَن دو ہجری میں ہوا، تو نبی ﷺ کا قبلہ کعبہ 

سے بدل دیا گیا۔

جہاد کی اجازت

جب نبی ﷺ نے مدینہ میں  قرار پا لیا اور انصار نے ہر طرح سے آپ کا دفاع کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ فرمان نازل فرمایا جس کا ترجمہ یہ ہے: (جن  (مسلمانوں) سے (کافر)  جنگ کر رہے ہیں ان (مسلمانوں ) کو بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ وہ مظلوم ہیں،بیشک ان کی مدد پر اللہ قادر ہے، یہ وہ ہیں جنہیں ناحق اپنے گھروں سے نکالا گیا، صرف ان کے اس قول پر کہ ہمارا پروردگار فقط اللہ ہے ) [الحج: ۳۹-۴۰]، تو اس طرح  اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو مشرکین سے قتال کی اجازت دی۔

نبی ﷺ کے ابتدائی غزوات میں سے غزوۂ ابواء، بُواط، عشیرہ اور چند سرایا ہیں۔

غزوۂ بدر

رمضان سَن دو ہجری میں رسول اللہ ﷺ تین سو دس سے کچھ زائد مومنوں کے ہمراہ شام سے لوٹ رہے قریش کے قافلہ کی تلاش میں نکلے، ابو سفیان قافلہ کو کسی اور راستہ سے بچالے گئے اور شیطان نے قریش کو ورغلایا جس کے سبب وہ مومنوں سے لڑنے کے لیے نکلے اور بدر کے مقام پر غزوۂ بدر کبری پیش آیا جس کو یوم الفرقان کہا گیا ہے۔

جب دونوں لشکر آپس میں ملے تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے رب سے دعا اور گریہ وزاری کی، تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے ذریعے مومنوں کی مدد فرمائی جو ان کے ساتھ جنگ لڑ رہے تھے اور اللہ نے کافروں پر مسلمانوں کو فتح دی اور کلمۂ اسلام کو بلند کیا، غزوۂ بدر میں ستر مشرکین مارے گئے اور چودہ مسلمان شہید ہوئے۔

تحریری سبق 20/26
آپ دیکھ رہے ہیں
چوتھا باب:عہد مدنی2