Urdu flag
Urdu
زبان منتخب کریں
Urdu flag
Urdu
Arabic flag
Arabic
English flag
English
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu icon Urdu
مختصر سیرت وشمائل نبی ﷺ 

آپ کی جسمانی ساخت

تعلیم کا دورانیہ
3 منٹ

آپ کا جسم مبارک

انس بن مالک ﷜ کہتے ہیں: ’’رسول اللہ ﷺ کا رنگ کھلتا ہوا تھا‘‘، یعنی گورا رنگ سرخی مائل سفیدی ، ’’آپ کا پسینہ گویا موتی تھا، آپ جھک کر چلتے تھے، اور میں نے کسی دیباج‘‘ ریشم کی نفیس قسم ’’اور نہ حریر  - عام ریشم - کو چھوا جو رسول اللہ ﷺ کی ہتھیلی سے زیادہ نرم ہو، اور رسول اللہ ﷺ کی خوشبو سے زیادہ معطر میں نے تو  مشک وعنبر کو بھی نہ پایا‘‘۔

آپ کی قامت

براء بن عازب ﷜ کہتے ہیں: ’’نبی ﷺ مربوع تھے‘‘ یعنی درمیانہ قامت کے تھے ’’دونوں شانے چوڑے تھے، آپ کا بال کان کی لو تک پہنچتاتھا، میں نے آپ کو سرخ پوشاک میں دیکھا اور آپ سے زیادہ خوبصورت میں نے کسی چیز کو نہیں دیکھا‘‘۔

آپ کا رخ روشن

کعب بن مالک ﷜ کہتے ہیں ‘‘جب میں نے آپ ﷺ کو سلام کیا تو خوشی کے مارے آپ کا چہرہ دمک  رہا تھا، اور رسول اللہ ﷺ جب خوش ہوتے تو آپ کا چہرہ چمکنے لگتا گویا چاند کا ایک ٹکڑا ہو، اور ہم اس کیفیت کو پہچان لیتے تھے‘‘، اور براء ﷜ سے پوچھا گیا: کیا نبی ﷺ کا چہرہ تلوار کی  مانند تھا؟ آپ نے کہا: ’’ نہیں بلکہ چاند کی مانند‘‘۔

آپ کے بال

انس بن مالک ﷜ کہتے ہیں: ’’نبی ﷺ کےہاتھ بھرے بھرے تھے، میں نے ایسا ہاتھ کسی کا نہیں دیکھا، اور نبی ﷺ کے بال گھونگھریالے نہ ہو کر سیدھے تھے، لیکن بالکل سیدھے بھی نہیں‘‘۔ یعنی  نہ تو بالکل مڑا ہوا تھا اور نہ ہی بالکل سیدھا تھا ۔

آپ کی آنکھیں

جابر بن سمرہ ﷜ کہتے ہیں کہ: ’’رسول اللہ ﷺ کا منہ کشادہ تھا، اور آنکھیں سفیدی میں سرخی لئے ہوئی تھیں، اور آپ کی ایڑیاں کم گوشت والی ہلکی تھیں‘‘۔

آپ کا پسینہ

انس ﷜ کہتے ہیں کہ: ’’نبی ﷺ ہمارے گھر آئے اور قیلولہ کیا‘‘ یعنی: دوپہر کے  کھانے کے بعد  تھوڑی دیر لیٹ گئے ’’اور آپ کے جسم سے پسینہ نکلنے لگا تو میری ماں ایک شیشی لے کر آئیں اور اس میں  آپ کا پسینہ جمع کرنے لگیں، نبی ﷺ نیند سے بیدار ہوگئے اور پوچھا: اے ام سلیم! یہ کیا کر رہی ہو؟ انہوں نے جواب دیا کہ: آپ کا یہ پسینہ  ہم اپنی عطر میں ڈالتے ہیں، تو وہ ہمارا سب سے عمدہ عطر بن جاتا ہے‘‘۔

مہر نبوت

نبی ﷺ کے دونوں کندھوں کے درمیان نبوت کی مہر تھی، جو آپ کے جسم میں تِل کے مانند بالکل واضح تھی۔

جابر بن سمرہ ﷜ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ: ’’میں نے آپ کے کندھے کے بیچ مہر نبوت دیکھی جو کبوتر کے انڈے کے مانند تھی، جو آپ کے جسم سے ملتی جلتی

تھی‘‘

تحریری سبق 6/26
آپ دیکھ رہے ہیں
آپ کی جسمانی ساخت