Urdu flag
Urdu
زبان منتخب کریں
Urdu flag
Urdu
Arabic flag
Arabic
English flag
English
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu icon Urdu
مختصر سیرت وشمائل نبی ﷺ 

آپ ﷺ کے نام

تعلیم کا دورانیہ
4 منٹ

آپ کے نام صرف اسم نہیں  ہیں جو محض تعریف اور پہچان کا فائدہ دیں بلکہ سارے نام صفاتی بھی ہیں جو ایسے کلموں سے مشتق ہیں  جو آپ کے مدح و ثنا اور کمال کو بیان کرتے ہیں، ان میں سے کچھ  یہ ہیں:

محمَّد

یہ آپ ﷺ کا سب سے مشہور نام ہے اور تورات میں اسی نام کے ساتھ بصراحت آپ کا ذکر موجود ہے، اور اس کا معنی ہے: (بہت زیادہ خوبیوں کا مالک جس پر ان کی تعریف کی جائے)۔

احمد

یعنی: مخلوقات میں سب سے زیادہ اللہ کی حمد وثنا بیان کرنے والا، اور آپ کی کثرت صفا ت اور خوبی کی بنا پر اہل آسمان وزمین اور اہل دنیا وآخرت آپ کی تعریف کرتے ہیں، اور اسی نام کے ذریعہ عیسیٰ ﷣ نے آپ کو موسوم کیا ہے۔               

المُتوكِّل

آپ کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کہ دین قائم کرنے میں آپ نے اللہ پر ایسا توکل اور بھروسہ کیا    جیسا کسی نے نہیں کیا۔

الماحي

جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ کفر کو مٹاتا ہے، اور جس طرح آپ کے ذریعہ کفر کو مٹایا گیا کسی اور کے ذریعہ نہیں مٹایا گیا۔

الحاشر

جن کے قدموں تلے لوگ اکٹھے کیے جائیں گے، گویا آپ محشر بپا کرنے کے لیے ہی بھیجے گئے ہیں۔

العاقب

جن کے بعد کوئی نبی نہیں، تو گویا آپ مہر کے مانند ہیں۔

المقفی

جو اپنے سے پہلے لوگوں کے نقش قدم کی پیروی کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے آپ سے پہلے گزر چکے نبیوں کے نقش قدم پر آپ کو چلایا۔

نبی التوبہ

جن کے ذریعے اللہ نے اہل زمین کے لیے توبہ کا دروازہ کھولا، اور ان کی توبہ کو اس کثرت کے ساتھ قبول کیا کہ اس کی مثال نہیں ملتی، اور آپ ﷺ لوگوں میں سب سے زیادہ توبہ واستغفار کرنے والے تھے۔

نبی الملحمہ

جن کو اللہ تعالیٰ نے دشمنوں سے جہاد کرنے کے لیے بھیجا تھا، کسی بھی نبی اور ان کی امت نے اس قسم کا  جہاد نہیں کیا جیسا نبی ﷺ اور آپ کی امت نے کیا، اور بڑی بڑی لڑائیاں جو آپ کی بعثت کے بعد ہوئیں ان کی نظیر نہیں ملتی۔

نبيُّ الرَّحمة

جن کو اللہ تعالیٰ نے تمام کائنات کے لیے رحمت بنا کر بھیجا تھا، اور آپ کے ذریعے سارے اہل زمین پر رحم کیا، مومنوں نے اس رحمت کا بڑا حصہ پایا، جبکہ کفار میں سے اہل کتاب نے اس کے سائے اور عہد وپیمان تلے زندگی گزاری۔

الفاتح

جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے تنگ ہو جانے کے بعد ہدایت کا باب کھولا، اور ان کے ذریعے اندھی آنکھوں،بہرے کانوں اور بند دلوں کو کھولا، آپ کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے کافروں کے ملک فتح کروائے، اور آپ کے ذریعے علم نافع اور عمل صالح کے دروازے کھولے۔

الأمين

کائنات میں اس نام کے سب سے زیادہ حقدار آپ ﷺ ہی ہیں، آپ اللہ کے دین اور وحی پر اللہ کے امین ہیں، آسمان وزمین میں جو کچھ ہے آپ  سب کے امین ہیں، بلکہ کفار قریش نے آپ کی بعثت سے پہلے ہی آپ کا نام امین رکھ دیا تھا۔

البشير

اطاعت گزاروں کو ثواب کی بشارت دینے والے اور نافرمانوں کو سزا سے ڈرانے والے ہیں۔

سيِّد ولد آدم

نبی ﷺ نے فرمایا: ’’ میں اولاد آدم کا سردار ہوں اور اسمیں کوئی فخر نہیں‘‘۔

السِّراج المنير

جو بغیر جلائے روشنی پھیلاتا ہے، وهَّاج کے برخلاف کہ اس میں جلانے اور روشن کرنے  کامعنی پایا جاتا ہے۔

تحریری سبق 4/26
آپ دیکھ رہے ہیں
آپ ﷺ کے نام