- عائشہ فرماتی ہیں کہ: ’’رسول اللہ ﷺ تمہاری طرح جلدی جلدی بات نہیں کیا کرتے تھےبلکہ ٹھہر ٹھہر کر واضح انداز میں بات کرتے تھے جس کو سننے والا حفظ کر لیتا‘‘۔
- جب آپ کوئی بات کرتے تو تین دفعہ دہراتے تاکہ سمجھ میں آجائے، اور جب سلام کرتے (یعنی سلام استئذان) تو تین دفعہ کرتے۔
- آپ بلا ضرورت بات نہیں کرتے تھے، اور آپ کی باتیں جوامع الکلم ہوتیں۔
- آپ لایعنی باتیں نہیں کرتے تھے، اور وہی گفتگو کرتے جس میں ثواب کی امید ہوتی۔
- نبی ﷺ بدزبان اور بد گو نہیں تھے اور نہ ہی بازاروں میں شور وغل کرنے والے تھے۔
نبی ﷺ کی گفتگو، ہنسنے رونے اور خطبہ دینے کا انداز
آپ کا ہنسنا
نبی ﷺ کا ہنسنا یہ ہوتا کہ آپ تبسم فرمایا کرتےتھے، اور زیادہ سے زیادہ آپ کا ہنسنا یہ ہوتا کہ آپ کے ڈاڑھ ظاہر ہو جاتے۔
آپ ﷺ کا رونا
- نبی ﷺ دہاڑیں مار کر زور زور سے نہیں روتے تھے، لیکن آپ کی آنکھیں بھر آتیں حتی کہ آنسو نکل آتے، اور آپ کے سینے سے ہانڈی کے جوش مارنے کی طرح آواز نکلتی۔
- آپ کا رونا کبھی میت پر رحمت کے لیے ہوتا، اور کبھی اپنی امت پر رحمت اور شفقت کے لیے ، اور کبھی اللہ کے ڈر سے ، اور کبھی قرآن سن کر روتے۔
آپ ﷺ کا خطبہ
- نبی ﷺ نے زمین پر، منبر پر، اونٹ اور اونٹنی پر خطبہ دیا۔
- جابر کہتے ہیں: ’’رسول اللہ ﷺ جب خطبہ دیتے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں، آواز بلند ہو جاتی اور غصہ بڑھ جاتا، گویا آپ کسی لشکر سے ڈرا رہے ہوں‘‘۔
- نبی ﷺ جب بھی کوئی خطبہ دیتے تو اسے اللہ کی حمد وثنا سے ہی شروع کرتے۔
- نبی ﷺ جب بھی ضرورت اور لوگوں کی مصلحت پیش نظر ہوتی خطبہ دے دیا کرتے تھے ۔
تحریری اسباق
#1
مقدمہ کتاب
#2
نبی ﷺ کا نسب نامہ
#3
آپ کا انتخاب
#4
آپ ﷺ کے نام
#5
آپ ﷺ کے اجمالی اوصاف
#6
آپ کی جسمانی ساخت
#7
نبی ﷺ کے اخلاق
#8
نبی ﷺ کے اخلاق 2
#9
نبی ﷺ کے پہننے اوڑھنے اور کھانے پینے کا طریقہ
#10
سنن فطرت اور اس کے توابع
#11
نبی ﷺ کی گفتگو کا انداز ...
#12
نبی ﷺ کی بیویاں اور قرابت دار
#13
نبی ﷺکی خصوصیات
#14
نبى ﷺ کی سیرت
#15
دوسرا باب: وحی کی ابتدا
#16
<strong>جو سب سے پہلے<br>آپ پر نازل ہوا</strong><strong></strong>
#17
تیسرا باب: عہد مکی
#18
تیسرا باب: عہد مکی2
#19
چوتھا باب: عہد مدنی
#20
چوتھا باب:عہد مدنی2
#21
چوتھا باب:عہد مدنی3
#22
چوتھا باب:عہد مدنی4
#23
چوتھا باب:عہد مدنی5
#24
نبی ﷺ کے غزوات کا خلاصہ
#25
نبی ﷺ کی بیماری اور وفات
#26
خاتمہ
مکمل اسباق دیکھیں
کورس لرننگ پیج چیک کریں