Urdu flag
Urdu
زبان منتخب کریں
Urdu flag
Urdu
Arabic flag
Arabic
English flag
English
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu icon Urdu
مختصر سیرت وشمائل نبی ﷺ 

نبی ﷺ کے اخلاق 2

تعلیم کا دورانیہ
6 منٹ

آپ اپنے صحابہ ﷡ کے درمیان پہچانے نہیں جاتے تھے اور آپ بڑے وسیع

القلب تھے

انس بن مالک ﷜ فرماتے ہیں کہ: ہم لوگ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی اونٹ پر سوار ہو کر داخل ہوا، اس نے اونٹ کو مسجد میں بیٹھایا پھر اسے باندھا   (بعض روایتوں میں مسجد کے دروازہ پر اونٹ باندھنے کی صراحت بھی آئی ہے) اور اس کے بعد حاضرین سے دریافت کیا: تم میں سے محمد (ﷺ) کون ہیں؟ اور رسول اللہ ﷺ لوگوں کے بیچ ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، وہ کہتے ہیں: ہم نے کہا: یہ جو گورے چٹے ٹیک لگا کر بیٹھے ہیں، تو اس آدمی نے آپ سے کہا: اے عبد المطلب کے بیٹے! تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے کہا: ’’میں نے تمہارا جواب دے دیا‘‘ تو اس آدمی نے کہا: اے محمد! میں آپ سے کچھ پوچھنے والا ہوں اور اس میں سختی بھی کروں گا تو میرے بارے میں اپنے اندر کوئی بدگمانی نہیں پالیے گا، تو رسول اللہ ﷺ نے کہا: ’’جو بھی پوچھنا ہے پوچھو‘‘، تو اس آدمی نے کہا: میں آپ کو آپ کے اور آپ سے پہلے لوگوں کے رب کی قسم دیکر پوچھتا ہوں کہ کیا اللہ نے آپ کو تمام لوگوں کے لیے بھیجا ہے؟ آپ نے کہا:’’ہاں بالکل‘‘، اس نے کہا: میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا اللہ نے آپکو یہ حکم دیا ہے کہ ہم دن ورات میں پانچ دفعہ نماز ادا کریں؟ آپ نے کہا: ’’ہاں بالکل‘‘،اس نے کہا: میں اللہ کی قسم دیکر آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا اللہ نے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ ہم سال میں ایک بار اس مہینہ (رمضان) کا روزہ رکھیں؟ آپ نے کہا: ’’ہاں بالکل‘‘، پھر اس نے کہا: میں اللہ کی قسم دیکر آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا اللہ نے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ صدقہ (زکوۃ) ہمارے مالداروں سے لیکر ہمارے محتاجوں پر لوٹا دیا جائے؟ آپ نے کہا: ’’ہاں بالکل‘‘، تو اس آدمی نے کہا: آپ جو لیکر

آئے ہیں میں اس پر ایمان لاتا ہوں، اور میں اپنی قوم کا قاصد ہوں، اور بنو سعد بن بکر  قبیلےسے تعلق رکھنے والا ضمام بن ثعلبہ ہوں۔

آپ کی روٹی

عائشہ ﷞ فرماتی ہیں: ’’نبی ﷺ کے اہل خانہ لگاتار دو دن تک جَو کی روٹی آسودہ ہو کر نہیں کھا سکے یہاں تک کہ نبی ﷺ کی وفات ہو گئی‘‘۔

دنیا سے بے رغبتی

نبی ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے یہ پسند نہیں کہ میرے پاس احد پہاڑ کے مانند سونا ہو اور تین دن  گزر جانے کے بعد  قرض کی ادائیگی کے لیے کچھ چھوڑ کر میرے پاس اس میں سے ایک دینار بھی بچ جائے، ،  مگر میں یہ کہوں کہ اللہ کے فلاں بندے کے لیے  اتنا اور فلاں کے لیے اتنا اتنا‘‘۔

گالی نہیں دیتے

عائشہ ﷞ کہتی ہیں: ’’نبی ﷺ نہ  بد گو تھے اور نہ بدزبان اور نہ ہی بازاروں میں شور وغل کرنے والے تھے، آپ برائی کا بدلہ برائی سے نہ دیکر عفو ودرگزر کرنے والے تھے‘‘۔

کبھی کسی اجنبی عورت کا ہاتھ نہیں چھوا

عائشہ ﷞ فرماتی  ہیں کہ: ’’نبی ﷺ نے کبھی کسی (اجنبی) عورت کا ہاتھ نہیں چھوا‘‘۔

آپ ﷺ کا گھر اور ساز وسامان

عمر ﷜ فرماتے ہیں: میں نبی ﷺ کے پاس اس حال میں آیا کہ آپ ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے اور  میں آکر آپ کے پاس بیٹھ گیا، آپ نے اپنے جسم پر اپنی ازار ڈال لی اور آپ کے پاس اس کے سوا کچھ بھی موجود نہ تھا، اور حالت یہ تھی کہ چٹائی نے آپ کے جسم مبارک پر اپنا نشان چھوڑ دیا تھا،  پھر میں نے نبی ﷺ کے ساز وسامان کی طرف نگاہ دوڑائی تو  دیکھتا ہوں کہ مٹھی بھر تقریبا ایک صاع جَو ہے اور گھر کے  ایک کونے میں اسی کے مانند کیکر (ببول کی پھلی) پڑی ہوئی ہے اور  چمڑے کا ایک مشکیزہ اوپر لٹکا ہوا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ سب دیکھ کر میری آنکھیں بھر آئیں، تو نبی ﷺ نے کہا: ’’اے خطاب کے بیٹے! تمہیں کیا چیز رلا رہی ہے؟‘‘ میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! میں کیوں نہ روؤں کہ اس چٹائی نے آپ کے جسم اطہر پر اپنا نشان چھوڑ دیا اور آپ کے ساز وسامان جو ہیں وہ تو میں دیکھ ہی رہا ہوں، جبکہ قیصر  وکسری پھلوں اورنہروں کے مزے لوٹ رہے ہیں، اور آپ اللہ کے رسول ﷺ اور اس کے برگزیدہ  بندہ ہیں آپ کی ضروریات زندگی کی یہ  کیا حالت ہے؟  تو آ پ نے فرمایا: ’’اے خطاب کے بیٹے! کیا تم اس بات سے خوش نہیں ہو  کہ ان لوگوں کے لیے دنیا ہو اور ہمارے لیے آخرت؟‘‘ میں نے کہا: کیوں نہیں۔

تحریری سبق 8/26
آپ دیکھ رہے ہیں
نبی ﷺ کے اخلاق 2