English flag
English
Select a Language
English flag
English
Arabic flag
Arabic
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu flag
Urdu
English icon English
عام مسلمانوں کے لیے اہم اسباق کی وضاحت

[سورہ  تکاثرکی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے]

Study Duration
5 Min

أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ (التكاثر: 1).

حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ (التكاثر: 2).

كَلاَّ سَوْفَ تَعْلَمُونَ (التكاثر: 3).

ثُمَّ كَلاَّ سَوْفَ تَعْلَمُونَ (التكاثر: 4).

كَلاَّ لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ (التكاثر: 5).

لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ (التكاثر: 6).

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ (التكاثر: 7).

ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ (التكاثر: 8).

ترجمہ: زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا۔یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے۔ہرگز نہیں تم عنقریب معلوم کرلوگے۔ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد علم ہو جائے گا۔ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو۔تو بے شک تم جہنم دیکھ لوگے۔پھراس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا۔

تفسیر:

للہ تبارک وتعالی نے اپنے بندوں کوان امور،جن کے لئے ان کو پیدا کیا گیا ہے،یعنی اکیلے اللہ، جس کا کوئی شریک نہیں ہے کی عبادت کرنا،اس کی معرفت،اس کی طرف انابت اور اس کی محبت کو ہر چیز پر مقدم رکھنا، کوچھوڑ کر دوسری چیزوں میں مشغول ہونے پر زجروتوبیخ کررہاہے۔ "تمہیں غافل کردیا"۔مذکورہ بالا تمام چیزوں سے زیادہ طلب کرنے کی خواہش نے"۔اور جس چیز کی کثرت  سےطلب کی جاتی ہے اللہ تعالی نے اس کا ذکر نہیں کیا تاکہ یہ ہر چیز کو شامل ہو جس کے ذریعےکثرت میں مقابلہ کرنے والے مقابلہ کرتے ہیں اور باہم فخر  کرنے والے فخر کرتے ہیں، مثلا: مال، اولاد، مددگاران، فوجیں، خدمت گزاران اور جاہ  وحشمت وغیرہ جس میں لوگ ایک دوسرے سے زیادہ حاصل کرنے کا عزم کرتے ہیں اور اس میں اللہ تعالی کی رضا ان کا مطلوب ومقصود نہیں ہوتا۔ تمہاری غفلت’تمہارا لہو ولعب اور تمہاری مشغولیت دائمی ہوگئی"یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے"۔تب تمہارے سامنے سے پردہ ہٹ گیا مگر اس وقت جب تمہارا دنیا میں دوبارہ آنا ممکن نہیں رہا۔اللہ تعالی کا ارشاد:دلالت کرتا ہے کہ برزخ ایسا گھر ہے جس سے مقصود آخرت کے گھر کو جانا ہے، کیونکہ اللہ تعالی نے ان کو"زائرین"کے نام سے موسوم کیا ہے"قیام کرنے والوں"سے موسوم نہیں کیا۔اور یہ چیز حیات بعد الموت اور ہمیشہ باقی رہنے والے کبھی نہ فنا ہونے والے گھر میں اعمال کی جزا وسزا پر دلالت کرتی ہے۔

اس لئے اللہ تعالی نے اپنے اس ارشاد کے ذریعے سے ان کو  وعید  سنائی

"ہر گز نہیں تمہیں  عنقریب معلوم ہوجائےگا ۔ ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد علم ہوجائے گا۔ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو"۔یعنی جو کچھ تمہارے سامنے ہے،اگر تم اس کو جانتے ہوتے، ایسا جاننا جو دل کی گہرائیوں تک پہنچ جاتا ہے تو تمہیں ایک دوسرے سے زیادہ مال ومتاع حاصل کرنے کی خواہش غافل نہ کرتی اور تم جلدی سے اعمال صالحہ کی طرف بڑھتے مگر حقیقی علم کے نہ ہونے نے تمہیں اس مقام پر پہنچادیا جہاں تم اپنے آپ کو دیکھتے ہو یعنی تم ضرور قیامت کے دن لوٹائے جاؤگے،لہذا  تم یقیناً اس جہنم کو دیکھ لوگے جسے اللہ تعالی نے کافروں کے لئے تیار کر رکھا ہے ﱡﲬ ﲭ  ﲮ ﲯ ﱠ "پھر تم اس کو  یقینی طور پر دیکھو گے"۔یعنی آنکھوں کی نظر سے دیکھو گے۔ جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا: اور مجرم جہنم کو دیکھ کر یقین کر لیں گے کہ وہ اس میں جھونکے جانے والے ہیں اور وہ اس سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں پائیں گے۔

ﱡ  پھر تم سے ان نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا جن سے تم دنیا کی زندگی میں لطف اندوز ہوتے رہے ہوکہ آیا تم نے ان نعمتوں کا شکر ادا کیا اور ان نعمتوں میں سے اللہ تعالی کے حق کو ادا کیا اور تم نے اللہ تعالی کی نافرمانیوں میں ان نعمتوں سے مدد نہیں لی تاکہ وہ  تمہیں ان نعمتوں سے اعلی وافضل نعمتیں عطا کرے ؟۔یا تم ان نعمتوں کی وجہ سے فریب خوردہ رہے اور تم نے ان کا شکر ادا نہ کیا؟  بلکہ تم نے اللہ تعالی کی نافرمانیوں میں ان نعمتوں سے مدد لی تو اس پر اللہ تعالی تمہیں سزا دیگا۔ اللہ تعالی نے فرمایا:'جس دن ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا جہنم کے سامنے پیش کیا جائے گا(تو ان سے کہا جائے گا) تم اپنی لذتیں اپنی دنیا کی زندگی ہی میں ختم کرچکے اور ان سے فائدہ اٹھا چکے، لہذا  دنیا میں جو تم ناحق اکڑتے(تکبر کرتے) تھے اور نافرمانیاں کرتے تھے اس کے بدلےآج تمہیں رسواکن عذاب دیا جائیگا۔

°°°°°°°°°°

Text Lessons

#1

مؤلف کے مقدمہ کی تشریح

#2

پہلا سبق 

#3

یہ کتاب مندرجہ ذیل  اہم اسباق پر مشتمل ہے:

#4

تیسیرالرحمن فی تفسیر کلام المنان

#5

آیۃ الکرسی

#6

سورہ  زلزال کی تفسیر اور یہ مدنی سورت ہے

#7

سورہ  عادیات کی تفسیر اور یہ مکی سورت  ہے

#8

[سورہ  قارعہ کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے]

#9

[سورہ  تکاثرکی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے]

#10

سورہ   فلق کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے

#11

سورہ  اخلاص کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے]

#12

سورہ  عصر کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#13

سورہ  قریش کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#14

سورہ  کافرون کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#15

سورہ  کوثر کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#16

سورہ  ماعون کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#17

سورہ  ناس کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#18

سورہ  نصر کی تفسیر اور  یہ مدنی سورت ہے

#19

سورہ  ہمزۃ کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#20

سورہ فیل کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#21

سورہ لہب کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے

#22

دوسرا سبق 

#23

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے ارکان

#24

محبت کی قسمیں

#25

تیسرا سبق 

#26

پہلا رکن

#27

اردو پہلا رکن : دو کلمے کی گواہی دینا

#28

پہلا رکن: قیام کرنا اگر اس کی طاقت ہو

#29

دوسرارکن:فرشتوں پر ایمان

#30

تیسرارکن:کتابوں پر ایمان

#31

تیسرا رکن دوسرا رکن نواں رکن

#32

چوتھا رکن:رسولوں پر ایمان

#33

پانچواں رکن:یوم آخرت پر ایمان

#34

پانچواں رکن:یوم آخرت پر ایمان

#35

چھٹا رکن: تقدیر  پر ایمان  لانا 

#36

چوتھا سبق

#37

شرک کے اقسام کا بیان

#38

گناہوں کی قسمیں

#39

کبیرہ گناہ

#40

شرک اکبر اور شرک اصغر کے درمیان فرق 

#41

پانچواں  سبق

#42

چھٹا سبق

#43

ناپاک چیزیں

#44

ساتواں سبق

#45

آٹھواں سبق

#46

نواں سبق 

#47

دسواں  سبق 

#48

نماز کو باطل کرنے والی پہلی چیز

#49

سجدہ سہوکا بیان

#50

نمازکا طریقہ تصویر کی روشنی میں 

#51

نمازکا طریقہ تصویر کی روشنی میں 

#52

ضروری وضاحتیں

#53

نماز کے بارے میں خلاصہ

#54

بارہواں سبق

#55

تیرہواں سبق

#56

چودہواں سبق

#57

وضو کا طریقہ تصویروں میں

#58

بعض باتیں جو ارکان اسلام سے ملحق  ہیں

#59

موزوں پر مسح کرنے کی شرطیں

#60

قضاء حاجت کے آداب

#61

زکاۃ

#62

2 زکاۃ کےمستحق لوگ

#63

روزہ

#64

مریض کے لیے روزے کے احکام ومسائل

#65

بعض وہ  چیزیں جو روزے دار کے لیے جائزہیں

#66

بعض وہ  چیزیں جو روزے دار کے لیے جائزہیں

#67

حج

View full lessons Check course learning page
Text Lesson 9/67
You are viewing
[سورہ  تکاثرکی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے]