شرک اکبر اور شرک اصغر کے درمیان فرق
شرک اکبر
۱- شرک اکبر دائرہ اسلام سے خارج کردیتا ہے۔
۲- سارے اعمال کو برباد کردیتا ہے۔
۳- دائمی طور پر جہنم میں رہنے کا باعث بنتا ہے۔
٤- جان ومال کو حلال کر دیتا ہے بشرطیکہ اس کی تنفیذ مسلم حکمراں کی جانب سے ہو۔
٥- اس عمل کے شرک اکبر ہونے پر واضح دلیل موجود ہو۔
٦- انسان یہ اعتقاد رکھے کہ اس کو نظام کائنات میں تصرف اور عمل میں دخل حاصل ہے ۔
٧- بحالت شرک اکبر موت واقع ہو جائے تو قابل بخشائش نہیں۔
٨- توبہ کے بغیر معاف نہیں ہو سکتا، اور توبہ کا دروازہ سورج کے مغرب سے طلوع ہونے اور آدمی کے جانکنی کے عالم سے پہلے تک کھلا ہوا ہے۔
شرک اصغر
۱- شرک اصغر دائرہ اسلام سے خارج نہیں کرتا۔
۲- سارے اعمال کو برباد نہیں کرتا، لیکن خاص عمل(شرکیہ عمل) کو برباد کردیتا ہے۔
۳- دائمی طور پر جہنم میں رہنے کا باعث نہیں بنتا۔
٤- جان ومال کو حلال نہیں کرتا۔
٥- اس عمل کے شرک اصغر ہونے پر واضح دلیل موجود ہو۔
٦- ایسی چیز کو سبب بنائے جس کو اللہ نے سبب نہیں بنایا ہے۔
٧- جو عمل شرک اکبر کاوسیلہ اور ذریعہ بنے وہ شرک اصغر ہے۔
٨- ہر وہ عمل جس پر شارع نے لفظ شرک کا اطلاق کیا ہو اور اس پر الف لام داخل نہ ہو، وہ شرک اصغر ہے، سوائے اس کے کہ قرینہ سے پتہ چلے کہ وہ شرک اکبر ہے۔