English flag
English
Select a Language
English flag
English
Arabic flag
Arabic
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu flag
Urdu
English icon English
عام مسلمانوں کے لیے اہم اسباق کی وضاحت

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے ارکان

Study Duration
6 Min

انکار:( لَا إِلَهَ )

یعنی اللہ کے علاوہ تمام معبودان باطلہ کا انکار کرنا۔

[طاغوت کا انکار]

اثبات: ( إِلَّا اللَّهُ)

صرف اللہ تعالی کے لیے  عبادت کو ثابت کرنا۔

[اللہ پر ایمان]

لکلمة الاخلاص رکنان ھما     لکلم ۃ الاخلاص رکنان ھما   النفي والاثبات فاحفظهما  
کلمہ اخلاص کے دو رکن ہیں: ایک نفی ، دوسرا اثبات ، لہذا دونوں کو اچھی طرح یاد رکھو۔

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے شروط کی تشریح

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے شروط کی مثال کنجی کے دندانوں  کی طرح ہے، چنانچہ کلمہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ جنت کی کنجی ہے اور کنجی بغیر دندان کے نہیں کھولتی ، بنابریں قرآن وحدیث میں جو وارد ہے کہ جس نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہا تو اس کیلئے  اجر وثواب ہے، تو اس کے حصول کے لیے ان شروط کا بجالانا ضروری  ہے اور وہ آٹھ ہیں:

۱-کلمہ

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے معنی کا علم: اور اس کی ضد جہالت ( اس کے معانی کا نہ جاننا)  ہے،چنانچہ جو شخص اس کے معنی سے ناواقف رہا وہ فائدہ نہیں اٹھا سکتا، اور اسی لیے  جو شخص دائرہ اسلام میں داخل ہونا چاہتا ہے اس کیلئے  لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے معنی کو جاننا بے حد ضروری ہے، اللہ کے رسول  صلی اللہ علیہ  وسلم کا ارشاد ہے: مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، دَخَلَ الْجَنَّةَ رواه مسلم "جو شخص اس حال میں  فوت ہوا کہ وہ  لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے معنی  کو جانتا تھا تو وہ  جنت میں داخل ہوگا"

۲- یقین:

یعنی سو فیصد یقین، چنانچہ جس شخص نے سو میں سے ایک فیصد بھی معبودان باطلہ کے انکار میں شک کیا، یا توقف اختیار کیا، یا تردد کیا تو وہ موحد نہیں ہے، اور اگر یہود ونصاری  کے کفر میں شک کیا جن تک دعوت محمدی پہنچ چکی ہوتو وہ موحد نہیں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ، لَا يَلْقَى اللهَ بِهِمَا عَبْدٌ غَيْرَ شَاكٍّ فِيهِمَا، إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ رواه مسلم "میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں، جس نے اللہ تعالی سے ان دونوں کے ساتھ اس حال میں ملاقات کی ہو کہ اسے ان دونوں میں ذرا بھی شک نہیں تھا تو وہ جنت میں داخل ہوگا" [صحیح مسلم]

۳- اخلاص:

جس شخص نے اس کلمہ کی شہادت میں  ریاکاری سے کام لیا یا شرک اکبر کا ارتکاب کیا-جیسے غیر اللہ کی عبادت کی- تو یہ  کلمہ اسے فائدہ نہیں پہنچائے گا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِي يَوْمَ القِيَامَةِ، مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، خَالِصًا مِنْ قَلْبِهِ، أَوْ نَفْسِهِ رواه البخاريمیری شفاعت کا سب سے زیادہ حقدار وہ نیک بخت ہے جس نے  لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کا اقرار خلوص دل یا خلوص جان سے کیا ہو.

۴-سچائی:

جس شخص نے جھوٹے دل سے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کا  اقرار کیا-جیسے کہ منافق- تو اسے  یہ کلمہ کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا، نبی کریم کا ارشاد ہے: مَا مِنْ أَحَدٍ يَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، صِدْقًا مِنْ قَلْبِهِ، إِلَّا حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِمتفق عليه جس کسی نے سچے دل سے  اس بات کی گواہی دی کہ  اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اورمحمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں ،تو اس کلمے کا اقرار کرنے والے کے لیے اللہ تعالی اس پر جہنم حرام کردے گا۔

۵-محبت:

جو شخص اللہ سے محبت کرتا  ہو اور اللہ تعالی کے ساتھ کسی اور  سے محبت نہیں کرتا ہو ، اور اللہ نے جس سے محبت کا حکم دیا ہے اسی سے محبت کرتا  ہو. اس  کی ضد  بغض ہے، لہذا نواقض اسلام میں سے یہ ہےکہ : (جس شخص نے رسول کی لائی ہوئی شریعت سےبغض رکھا  تو اس نے کفر کیا گرچہ وہ اسلام پر عمل پیرا کیوں نہ ہو، اللہ کا فرمان ہے: اور لوگوں میں کچھ ایسے ہیں جو اللہ کےسوا شریک بناکر ان سے  اس طرح محبت کرتے ہیں جیسے اللہ سے محبت ہوتی ہے۔

۶- انقیاد

:یعنی: اس  کلمہ توحید پر عمل کرنا ضروری ہے، چنانچہ جس نے اس پر عمل  نہ کیا یہ اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا، ارشاد ربانی ہے: ﱡ )قسم ہے تیرے رب کی ،وہ ایمان والے نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ آپ کو اپنے آپسی  تنازعات میں حکم مان لیں پھر آپ جو فیصلے کردیں اس سے اپنے دل میں کوئی  تنگی نہ محسوس کریں اور سرتسلیم خم کردیں۔

۷- قبول:

کلمہ توحید کا اقرار کرنے والے کے لیے ضروری ہے کہ قولی،عملی اور اعتقادی طور پر اسے ادا کرے، اللہ تعالی کا فرمان ہے جب ان سے کہاجاتا ہےکہ اللہ کے  سوا کوئی معبود برحق نہیں تو نکیر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا ہم مجنوں شاعر کے لیے اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں۔

۸-کفر:

یعنی یہ اعتقاد رکھنا کہ اللہ کے علاوہ جن  معبود ان کی عبادت کی جاتی ہے، ان کی عبادت باطل ہے، اور اللہ کے علاوہ کوئی عبادت  کا مستحق نہیں۔

نوٹ:

کلمہ  اخلاص کے لیے قول، عمل اور اعتقاد کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

Text Lessons

#1

مؤلف کے مقدمہ کی تشریح

#2

پہلا سبق 

#3

یہ کتاب مندرجہ ذیل  اہم اسباق پر مشتمل ہے:

#4

تیسیرالرحمن فی تفسیر کلام المنان

#5

آیۃ الکرسی

#6

سورہ  زلزال کی تفسیر اور یہ مدنی سورت ہے

#7

سورہ  عادیات کی تفسیر اور یہ مکی سورت  ہے

#8

[سورہ  قارعہ کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے]

#9

[سورہ  تکاثرکی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے]

#10

سورہ   فلق کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے

#11

سورہ  اخلاص کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے]

#12

سورہ  عصر کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#13

سورہ  قریش کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#14

سورہ  کافرون کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#15

سورہ  کوثر کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#16

سورہ  ماعون کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#17

سورہ  ناس کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#18

سورہ  نصر کی تفسیر اور  یہ مدنی سورت ہے

#19

سورہ  ہمزۃ کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#20

سورہ فیل کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#21

سورہ لہب کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے

#22

دوسرا سبق 

#23

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے ارکان

#24

محبت کی قسمیں

#25

تیسرا سبق 

#26

پہلا رکن

#27

اردو پہلا رکن : دو کلمے کی گواہی دینا

#28

پہلا رکن: قیام کرنا اگر اس کی طاقت ہو

#29

دوسرارکن:فرشتوں پر ایمان

#30

تیسرارکن:کتابوں پر ایمان

#31

تیسرا رکن دوسرا رکن نواں رکن

#32

چوتھا رکن:رسولوں پر ایمان

#33

پانچواں رکن:یوم آخرت پر ایمان

#34

پانچواں رکن:یوم آخرت پر ایمان

#35

چھٹا رکن: تقدیر  پر ایمان  لانا 

#36

چوتھا سبق

#37

شرک کے اقسام کا بیان

#38

گناہوں کی قسمیں

#39

کبیرہ گناہ

#40

شرک اکبر اور شرک اصغر کے درمیان فرق 

#41

پانچواں  سبق

#42

چھٹا سبق

#43

ناپاک چیزیں

#44

ساتواں سبق

#45

آٹھواں سبق

#46

نواں سبق 

#47

دسواں  سبق 

#48

نماز کو باطل کرنے والی پہلی چیز

#49

سجدہ سہوکا بیان

#50

نمازکا طریقہ تصویر کی روشنی میں 

#51

نمازکا طریقہ تصویر کی روشنی میں 

#52

ضروری وضاحتیں

#53

نماز کے بارے میں خلاصہ

#54

بارہواں سبق

#55

تیرہواں سبق

#56

چودہواں سبق

#57

وضو کا طریقہ تصویروں میں

#58

بعض باتیں جو ارکان اسلام سے ملحق  ہیں

#59

موزوں پر مسح کرنے کی شرطیں

#60

قضاء حاجت کے آداب

#61

زکاۃ

#62

2 زکاۃ کےمستحق لوگ

#63

روزہ

#64

مریض کے لیے روزے کے احکام ومسائل

#65

بعض وہ  چیزیں جو روزے دار کے لیے جائزہیں

#66

بعض وہ  چیزیں جو روزے دار کے لیے جائزہیں

#67

حج

View full lessons Check course learning page
Text Lesson 23/67
You are viewing
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے ارکان