English flag
English
Select a Language
English flag
English
Arabic flag
Arabic
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu flag
Urdu
English icon English
عام مسلمانوں کے لیے اہم اسباق کی وضاحت

سورہ  نصر کی تفسیر اور  یہ مدنی سورت ہے

Study Duration
4 Min

إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ (النصر: 1).

وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا (النصر: 2).

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا (النصر: 3).

ترجمہ:جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے ۔ اور آپ  لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق درجوق آتا ہوا دیکھ لیں۔ تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگیں حمدکے ساتھ،  اور اس سے مغفرت کی دعا   مانگیں، بے شک وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والاہے۔

تفسیر:

اس سورۂ کریمہ میں ایک خوشخبری ہے ،اس خوشخبری کے حاصل ہوجانے پر رسول ﷺ کے لیے ایک حکم ہے،نیز اس میں اس خوشخبری پر مترتب ہونے والے احوال کی طرف اشارہ اور اس  پر تنبیہ ہے۔خوشخبری اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے رسول ﷺ کی نصرت ،فتح مکہ اور لوگوں کے اللہ تعالیٰ کے دین میں فوج درفوج داخل ہونے کی ہے، ان میں سے بہت لوگ آ پ کے دشمن تھے۔

اس کے بعد وہی لوگ آ پ کے اعوان و انصار ہوں گے اور جس چیز کے بارے میں خوشخبری دی گئی تھی وہ حرف بحرف پوری ہوئی۔رہا  فتح ونصرت کے بعد حکم تو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولﷺ کو حکم دیا کہ وہ اس فتح ونصرت پر اس کا شکر کریں،ا س کی حمد وثنا کے ساتھ اس کی تسبیح بیان کریں اور اس  سے استغفار کریں۔ اس میں دو اشارے ہیں:

اول:

دین اسلام دائمی فتح و نصرت سے بہرہ مند رہے گا، اس کے رسول کی طرف سے اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا  کے ساتھ تسبیح  اور استغفار پر اس نصرت میں اضافہ ہوگا ، کیوں کہ تسبیح  استغفار، شکر ہی شمار ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتاہے: ﭐﱡﭐﱠ ﱡ ﱢﱠ (ابراھیم:۷)"اگر تم شکرکروگے تو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا "اور یہ چیز خلفائے راشدین کے زمانے میں اور ان کے بعد بھی امت کو حاصل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کی نصرت ہمیشہ ہم رکاب رہی،یہاں تک کہ اسلام اس مقام پر پہنچ گیا جہاں تمام ادیان میں سے کوئی دین نہیں پہنچ سکا،حتی کہ امت سے اللہ تعالیٰ کے احکاما ت کی مخالفت میں افعال صادر ہونے لگے۔ لہذا اللہ تعالیٰ نے تفرقہ وانتشار امر کے ذریعے انہیں آزمایا ، پھر جو ہونا تھا ہوا۔بایں ہمہ اس

امت پر اور اس دین پر اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت اور اس کا لطف وکرم ہے،جس کا  تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی خیال کی وہاں تک رسائی ہو سکتی  ہے۔

دوم:

رسول ﷺ کی وفات کی طرف اشارہ   ہے کہ آپ کی موت قریب آگئی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی عمر مبارک،فضیلت والی عمر ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے قسم کھائی ہےاور اس نے  مقرر فرمادیا ہے کہ فضیلت والے امور کا اختتام ،استغفار کے ساتھ ہو،مثلا:نماز اور حج وغیرہ ۔لہذا اللہ تعالیٰ کا اس حال میں آپ کو حمد واستغفارکاحکم دینا اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کی وفات کا وقت قریب آگیاہے۔ اب آپ کو اپنے رب کی ملاقات کے لیے مستعد اور تیار رہنا چاہیے اور آپ کو اپنی عمر کا اختتام اس افضل ترین چیز پر کرنا چاہیے جو آپ موجود پاتے ہیں ۔ صلوات اللہ وسلامہ علیہ۔

چنانچہ آپ r قرآن کی (اس آیت کی)عملی تفسیر کرتے ہوئے،اپنی نماز کے اندر رکوع وسجود میں بکثرت یہ دعا  پڑھا کرتے تھے  سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي. (بخاری،کتاب الاذان ،باب الدعاء فی الرکوع،حدیث:۷۹۴،مسلم،کتاب الصلوات ،باب مایقال فی الرکوع والسجود،حدیث :۴۸۴).

"اے اللہ ! ہم تیری حمد وثنا کے ساتھ تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں،اے اللہ!مجھے بخش دے"۔

Text Lessons

#1

مؤلف کے مقدمہ کی تشریح

#2

پہلا سبق 

#3

یہ کتاب مندرجہ ذیل  اہم اسباق پر مشتمل ہے:

#4

تیسیرالرحمن فی تفسیر کلام المنان

#5

آیۃ الکرسی

#6

سورہ  زلزال کی تفسیر اور یہ مدنی سورت ہے

#7

سورہ  عادیات کی تفسیر اور یہ مکی سورت  ہے

#8

[سورہ  قارعہ کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے]

#9

[سورہ  تکاثرکی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے]

#10

سورہ   فلق کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے

#11

سورہ  اخلاص کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے]

#12

سورہ  عصر کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#13

سورہ  قریش کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#14

سورہ  کافرون کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#15

سورہ  کوثر کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#16

سورہ  ماعون کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#17

سورہ  ناس کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#18

سورہ  نصر کی تفسیر اور  یہ مدنی سورت ہے

#19

سورہ  ہمزۃ کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#20

سورہ فیل کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#21

سورہ لہب کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے

#22

دوسرا سبق 

#23

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے ارکان

#24

محبت کی قسمیں

#25

تیسرا سبق 

#26

پہلا رکن

#27

اردو پہلا رکن : دو کلمے کی گواہی دینا

#28

پہلا رکن: قیام کرنا اگر اس کی طاقت ہو

#29

دوسرارکن:فرشتوں پر ایمان

#30

تیسرارکن:کتابوں پر ایمان

#31

تیسرا رکن دوسرا رکن نواں رکن

#32

چوتھا رکن:رسولوں پر ایمان

#33

پانچواں رکن:یوم آخرت پر ایمان

#34

پانچواں رکن:یوم آخرت پر ایمان

#35

چھٹا رکن: تقدیر  پر ایمان  لانا 

#36

چوتھا سبق

#37

شرک کے اقسام کا بیان

#38

گناہوں کی قسمیں

#39

کبیرہ گناہ

#40

شرک اکبر اور شرک اصغر کے درمیان فرق 

#41

پانچواں  سبق

#42

چھٹا سبق

#43

ناپاک چیزیں

#44

ساتواں سبق

#45

آٹھواں سبق

#46

نواں سبق 

#47

دسواں  سبق 

#48

نماز کو باطل کرنے والی پہلی چیز

#49

سجدہ سہوکا بیان

#50

نمازکا طریقہ تصویر کی روشنی میں 

#51

نمازکا طریقہ تصویر کی روشنی میں 

#52

ضروری وضاحتیں

#53

نماز کے بارے میں خلاصہ

#54

بارہواں سبق

#55

تیرہواں سبق

#56

چودہواں سبق

#57

وضو کا طریقہ تصویروں میں

#58

بعض باتیں جو ارکان اسلام سے ملحق  ہیں

#59

موزوں پر مسح کرنے کی شرطیں

#60

قضاء حاجت کے آداب

#61

زکاۃ

#62

2 زکاۃ کےمستحق لوگ

#63

روزہ

#64

مریض کے لیے روزے کے احکام ومسائل

#65

بعض وہ  چیزیں جو روزے دار کے لیے جائزہیں

#66

بعض وہ  چیزیں جو روزے دار کے لیے جائزہیں

#67

حج

View full lessons Check course learning page
Text Lesson 18/67
You are viewing
سورہ  نصر کی تفسیر اور  یہ مدنی سورت ہے