English flag
English
Select a Language
English flag
English
Arabic flag
Arabic
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu flag
Urdu
English icon English
عام مسلمانوں کے لیے اہم اسباق کی وضاحت

دسواں  سبق 

Study Duration
4 Min

نمازکی سنتیں

نماز کی سنتیں یہ ہیں:

۱۔دعاء  استفتاح[ثنا]

۲۔ قیام کی حالت میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھ کر سینے پر ہاتھ باندھنا۔

۳۔ رفع یدین کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں کو  دونوں کاندھوں [مونڈھوں]یا دونوں کانوں  تک اس طرح اٹھائے کہ دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ملی ہوں  اور ہتھیلیاں پھیلی ہوں۔اور رفع الیدین کی یہی  کیفیت رکوع میں جاتے وقت، رکوع سے اٹھنے کے بعد اور تیسری رکعت کے لیے تشہد سے اٹھنے کے بعد ہوگی۔

۴۔رکوع اور سجدے میں ایک مرتبہ سے زیادہ تسبیح  پڑھنا۔

۵۔رکوع سے اٹھنے کے بعد  رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ  سے زائد الفاظ کا پڑھنا۔دو سجدوں کے درمیان والی دعا  میں " رب اغفرلي "کو ایک مرتبہ سے زیادہ پڑھنا۔

 ۶۔رکوع کی حالت میں سر کو پیٹھ کے برابر رکھنا۔

۷۔سجدے کی حالت میں دونوں بازؤں کو دونوں پہلؤں سے، پیٹ کو دونوں رانوں سے اور دونوں رانوں کو دونوں پنڈلیوں سے جدا  رکھنا۔

۸۔سجدے کی حالت میں دونوں ہاتھوں کو زمین سے الگ رکھنا۔

۹۔تشہد اول اور دو سجدوں کے درمیان دائیں پاؤں کو کھڑا کرکے بائیں پاؤوں کو بچھا کر ان پر بیٹھنا۔

۱۰۔تین اور چار رکعتوں والی نماز کے آخری تشہد میں تورک کرنا۔یعنی مقعد [کولہے]پر بیٹھنا اس طرح کہ بایاں پاؤں دائیں پا ؤں کے نیچے ہو اور دایاں پا ؤں کھڑا  ہو۔

۱۱۔پہلے اور دوسرے تشہد میں شروع سے آخر تک دعا کے وقت  شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا اور حرکت دینا۔

12۔پہلے تشہد میں محمد ﷺ پر اور آپ ﷺ کےآل واصحاب اور ابراہیم علیہ السلام ،  اوران کے آل پر  درود  پڑھنا۔

13۔آخری تشہد میں دعا   کا  پڑھنا۔

14۔فجر،جمعہ،عیدین اوراستسقا کی نمازوں میں اورنماز  مغرب و عشا  کی پہلی دورکعتوں میں جہری قراءت کرنا۔

15۔نماز ظہر و عصر اور مغرب وعشاء کی آخری دورکعتوں میں سری قراءت کرنا۔

16۔سور ۃ فاتحہ کے ساتھ دیگر قرآنی آیتوں کی تلاوت کرنا۔

مذکورہ بالا سنتوں کے علاوہ دیگر سنتوں کی بھی رعایت واہتمام کرنا،جیسے:امام،مقتدی اور منفر د کارکوع سے اٹھنے کے بعد رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ  میں وارد شدہ الفاظ کا اضافہ کرنا۔اسی طرح حالت رکوع میں دونوں ہتھیلیوں کی انگلیاں کشادہ کرکے گھٹنوں  پر رکھنا۔

استفتاح کی دعا:

یہ دعا نماز میں تکبیر تحریمہ کے بعد پڑھی جاتی ہے اس بابت  ایک سے زائد دعائیں وارد ہیں، جیسے: اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرقِ وَالْمَغْرِبِ، اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ .

ترجمہ:اے اللہ میرے اور میرے گناہوں کے درمیان دوری پیدا کردے،جیسے تونے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری پیدا فرمائی ہے۔اے اللہ مجھے میرے گناہوں سے پاک کردے جس طرح سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے۔اے اللہ مجھ کو میرے گناہوں سے برف، پانی اور اولوں کے ساتھ دھودے۔

سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ.

ترجمہ:اے اللہ میں تیری حمد کے ساتھ تیری پاکیزگی بیان کرتا ہوں اور تیرا نام بہت بابرکت ہے اور تیری شان بڑی بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔

Text Lessons

#1

مؤلف کے مقدمہ کی تشریح

#2

پہلا سبق 

#3

یہ کتاب مندرجہ ذیل  اہم اسباق پر مشتمل ہے:

#4

تیسیرالرحمن فی تفسیر کلام المنان

#5

آیۃ الکرسی

#6

سورہ  زلزال کی تفسیر اور یہ مدنی سورت ہے

#7

سورہ  عادیات کی تفسیر اور یہ مکی سورت  ہے

#8

[سورہ  قارعہ کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے]

#9

[سورہ  تکاثرکی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے]

#10

سورہ   فلق کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے

#11

سورہ  اخلاص کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے]

#12

سورہ  عصر کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#13

سورہ  قریش کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#14

سورہ  کافرون کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#15

سورہ  کوثر کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#16

سورہ  ماعون کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#17

سورہ  ناس کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#18

سورہ  نصر کی تفسیر اور  یہ مدنی سورت ہے

#19

سورہ  ہمزۃ کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#20

سورہ فیل کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#21

سورہ لہب کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے

#22

دوسرا سبق 

#23

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے ارکان

#24

محبت کی قسمیں

#25

تیسرا سبق 

#26

پہلا رکن

#27

اردو پہلا رکن : دو کلمے کی گواہی دینا

#28

پہلا رکن: قیام کرنا اگر اس کی طاقت ہو

#29

دوسرارکن:فرشتوں پر ایمان

#30

تیسرارکن:کتابوں پر ایمان

#31

تیسرا رکن دوسرا رکن نواں رکن

#32

چوتھا رکن:رسولوں پر ایمان

#33

پانچواں رکن:یوم آخرت پر ایمان

#34

پانچواں رکن:یوم آخرت پر ایمان

#35

چھٹا رکن: تقدیر  پر ایمان  لانا 

#36

چوتھا سبق

#37

شرک کے اقسام کا بیان

#38

گناہوں کی قسمیں

#39

کبیرہ گناہ

#40

شرک اکبر اور شرک اصغر کے درمیان فرق 

#41

پانچواں  سبق

#42

چھٹا سبق

#43

ناپاک چیزیں

#44

ساتواں سبق

#45

آٹھواں سبق

#46

نواں سبق 

#47

دسواں  سبق 

#48

نماز کو باطل کرنے والی پہلی چیز

#49

سجدہ سہوکا بیان

#50

نمازکا طریقہ تصویر کی روشنی میں 

#51

نمازکا طریقہ تصویر کی روشنی میں 

#52

ضروری وضاحتیں

#53

نماز کے بارے میں خلاصہ

#54

بارہواں سبق

#55

تیرہواں سبق

#56

چودہواں سبق

#57

وضو کا طریقہ تصویروں میں

#58

بعض باتیں جو ارکان اسلام سے ملحق  ہیں

#59

موزوں پر مسح کرنے کی شرطیں

#60

قضاء حاجت کے آداب

#61

زکاۃ

#62

2 زکاۃ کےمستحق لوگ

#63

روزہ

#64

مریض کے لیے روزے کے احکام ومسائل

#65

بعض وہ  چیزیں جو روزے دار کے لیے جائزہیں

#66

بعض وہ  چیزیں جو روزے دار کے لیے جائزہیں

#67

حج

View full lessons Check course learning page
Text Lesson 47/67
You are viewing
دسواں  سبق