- جب وضو کی نیت کرے تو ﱁ ﱂ کہے۔
- پھردونوں ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھوئے، اور اپنے ہاتھوں پر پانی ڈالے۔
- پھر اپنے دائیں ہاتھ سے ایک چلّو پانی لے اور منھ کے اندر حرکت دیتے ہوئے کلی کرے ، پھر ناک کے بانسہ تک پانی لے، اور جھاڑے اس حالت میں کہ بائیں ہاتھ کی اشارہ والی انگلی اور انگوٹھا ناک کے بانسہ والے حصہ پر ہو ، اس طرح تین مرتبہ کرے۔
- پھر چہرے کو تین مرتبہ دھوئے،لمبائی میں: چہرے کی حد سر کے بال اگنے کی جگہ سے داڑھی اور ٹھڈی تک، اور چوڑائی میں : دونوں کانوں کے درمیان کا حصہ ۔
- پھر دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سمیت تین مرتبہ دھوئے ،پہلے دائیں کو پھر بائیں کو۔
- پھر سر کا مسح کرے،اپنے دونوں ہاتھوں کوسرکے سامنے والے حصہ سے گردن کے پچھلے حصہ [گدی] تک لے جائے اور لوٹائے۔
- پھر دو نوں اشارہ والی انگلیوں کو دونوں کانوں کے داخلی حصے میں ڈال کر مسح کرے۔
-
پھر دونوں پاؤں کو ٹخنوں سمیت تین مرتبہ دھوئے۔

- اور وضو سے فارغ ہونے کے بعد کہے «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے: «اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ». اے اللہ تو مجھ کو توبہ کرنےوالوں اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں میں سے بنا دے۔
مشروع مقدار پر زیادتی کا حکم
وضو کے اندر مشروع مقدارپر زیادتی جائز نہیں ہے،جیسے تین سے زائد مرتبہ دھونا،یا کہنی کے اوپر بازوں کے حصہ کو دھونا،یا ٹخنوں کے اوپر پنڈلی والے حصہ کو دھونا، یا پھر گردن پرمسح کرنا۔
