English flag
English
Select a Language
English flag
English
Arabic flag
Arabic
French flag
French
German flag
German
Indonesian flag
Indonesian
Persian flag
Persian
Russian flag
Russian
Spanish flag
Spanish
Urdu flag
Urdu
English icon English
عام مسلمانوں کے لیے اہم اسباق کی وضاحت

سورہ لہب کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے

Study Duration
3 Min

تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ (المسد: 1).

مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ (المسد: 2).

سَيَصْلَى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ (المسد: 3).

وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ (المسد: 4).

فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ (المسد: 5).

ترجمہ: ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ[خود]ہلاک ہوگیا۔نہ تو اس کا مال اسے کام آیا اور نہ اس کی کمائی ۔وہ عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائےگا۔اوراس کی بیوی بھی [جائے گی]،جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے۔ اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی۔

تفسیر

:ابولہب،نبی کریم ﷺکا چچا تھا،آپ سے شدید عداوت رکھتا تھا اور آپ کو سخت اذیت پہنچاتا تھا،اس میں  دین کی کوئی  رمق تھی، نہ ہی قرابت کی حمیت ۔اللہ تعالیٰ اس کا برا کرے۔اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس ذم

عظیم کے ذریعے اس کی مذمت بیان فرمائی جو قیامت کے دن تک اس کے لیے رسوائی ہے۔چنانچہ فرمایا: ﱠ یعنی اس کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوگئے اور وہ بدبختی میں پڑگیا۔اس نے نفع حاصل نہ کیا وہ مال اس کے کسی کام نہ آیا جو اس کے پاس تھابلکہ اس مال نے اسے سرکش بنا دیا تھا اور جو مال اس نے کما یا تھا،جب اللہ کا عذاب نازل ہواتو وہ اس عذاب کو کچھ بھی دور نہ کرسکا "جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا"۔یعنی آگ اسے ہرجانب سے گھیر لے گی۔ اور اس کی بیوی بھی  جو لکڑیاں   اٹھانے والی ہے"۔اس کی بیوی بھی رسول ﷺ کوسخت اذیت پہنچاتی تھی،میاں بیوی دونوں گناہ اور ظلم میں ایک دوسرے کا تعاون کرتے تھے،اس نے رسول اللہ ‍e  کو تکلیف پہنچانے اور اذیت دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تھی۔اس کی پیٹھ پر بوجھ لاد دیا جائے گا اس شخص کے مانند جو ایندھن اکٹھا کرتا ہے۔اس کی گردن میں ڈالنے کے لیے ایک رسی تیار کی گئی ہے ﱡﲑ ﲒ ﱠ یعنی کھجور کے پتوں کے ریشے سے بنی ہوئی۔یا اس کے معنی یہ ہیں کہ (جہنم میں)وہ ایندھن اٹھا اٹھا کر اپنے شوہر پر ڈالے گی اور اس کے گلے میں کھجور کے پتوں کے ریشے سے بٹی ہوئی رسی ہوگی ۔دونوں معنوں کے مطابق اس سورۂ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک بہت بڑی نشانی ہے ،کیوں کہ یہ سورۂ کریمہ اس وقت نازل ہوئی جب ابولہب اور اس کی بیوی کی  ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے خبردی کہ عنقریب انہیں جہنم میں عذاب دیا جائے گا۔اس سے یہ لازم آتا ہے کہ یہ دونوں ایمان نہیں لائیں گے۔  چنانچہ یہ اسی طرح واقع ہوا جس طرح عالم الغیب والشہادۃ نے خبر دی تھی۔

°°°°°°°°°°

Text Lessons

#1

مؤلف کے مقدمہ کی تشریح

#2

پہلا سبق 

#3

یہ کتاب مندرجہ ذیل  اہم اسباق پر مشتمل ہے:

#4

تیسیرالرحمن فی تفسیر کلام المنان

#5

آیۃ الکرسی

#6

سورہ  زلزال کی تفسیر اور یہ مدنی سورت ہے

#7

سورہ  عادیات کی تفسیر اور یہ مکی سورت  ہے

#8

[سورہ  قارعہ کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے]

#9

[سورہ  تکاثرکی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے]

#10

سورہ   فلق کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے

#11

سورہ  اخلاص کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے]

#12

سورہ  عصر کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#13

سورہ  قریش کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#14

سورہ  کافرون کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#15

سورہ  کوثر کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#16

سورہ  ماعون کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#17

سورہ  ناس کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#18

سورہ  نصر کی تفسیر اور  یہ مدنی سورت ہے

#19

سورہ  ہمزۃ کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#20

سورہ فیل کی تفسیر اور یہ مکی سورت ہے

#21

سورہ لہب کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے

#22

دوسرا سبق 

#23

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے ارکان

#24

محبت کی قسمیں

#25

تیسرا سبق 

#26

پہلا رکن

#27

اردو پہلا رکن : دو کلمے کی گواہی دینا

#28

پہلا رکن: قیام کرنا اگر اس کی طاقت ہو

#29

دوسرارکن:فرشتوں پر ایمان

#30

تیسرارکن:کتابوں پر ایمان

#31

تیسرا رکن دوسرا رکن نواں رکن

#32

چوتھا رکن:رسولوں پر ایمان

#33

پانچواں رکن:یوم آخرت پر ایمان

#34

پانچواں رکن:یوم آخرت پر ایمان

#35

چھٹا رکن: تقدیر  پر ایمان  لانا 

#36

چوتھا سبق

#37

شرک کے اقسام کا بیان

#38

گناہوں کی قسمیں

#39

کبیرہ گناہ

#40

شرک اکبر اور شرک اصغر کے درمیان فرق 

#41

پانچواں  سبق

#42

چھٹا سبق

#43

ناپاک چیزیں

#44

ساتواں سبق

#45

آٹھواں سبق

#46

نواں سبق 

#47

دسواں  سبق 

#48

نماز کو باطل کرنے والی پہلی چیز

#49

سجدہ سہوکا بیان

#50

نمازکا طریقہ تصویر کی روشنی میں 

#51

نمازکا طریقہ تصویر کی روشنی میں 

#52

ضروری وضاحتیں

#53

نماز کے بارے میں خلاصہ

#54

بارہواں سبق

#55

تیرہواں سبق

#56

چودہواں سبق

#57

وضو کا طریقہ تصویروں میں

#58

بعض باتیں جو ارکان اسلام سے ملحق  ہیں

#59

موزوں پر مسح کرنے کی شرطیں

#60

قضاء حاجت کے آداب

#61

زکاۃ

#62

2 زکاۃ کےمستحق لوگ

#63

روزہ

#64

مریض کے لیے روزے کے احکام ومسائل

#65

بعض وہ  چیزیں جو روزے دار کے لیے جائزہیں

#66

بعض وہ  چیزیں جو روزے دار کے لیے جائزہیں

#67

حج

View full lessons Check course learning page
Text Lesson 21/67
You are viewing
سورہ لہب کی تفسیر اور  یہ مکی سورت ہے