نمازکا طریقہ تصویر کی روشنی میں
- اور اگر کوئی مسجد میں اس حالت میں داخل ہوا کہ نماز شروع نہیں ہوئی تو فرض نماز سے قبل کی سنت ادا کرے،اور اگر اس نماز سے پہلے کوئی سنت نہ ہو تو بیٹھنے سے پہلے تحیہ المسجد پڑھے۔(دخول مسجد کی سنت)
- نماز شروع کرنے کے لیےبار بار گھڑی دیکھ کراوردل ہی دل میں بدبدا کر مسجد کی حرمت کو پامال نہ کرے۔


- نماز کے شروط پورے ہو جانے کے بعد "اللہ اکبر" کہے، اور ساتھ ہی رفع الیدین بھی کرے ،یعنی دونوں ہاتھوں کو دونوں کانوں یا دونوں مونڈھوں کے برابر اس طرح اٹھائے کہ انگلیاں آپس میں ایک دوسرے سے ملی ہوں،اور ہتھیلی کا اندرونی حصہ قبلہ کی جانب ہو۔

- پھر دائیں ہتھیلی کے اندرونی حصے کو بائیں ہتھیلی کی کلائی یا اس کے ظاہری حصے (کہنیوں اور کلائیوں کے درمیانی حصہ)پر رکھے یا پکڑے۔ پھر سينے پر ہاتھ باندھے.

- اوراپنی نگاہ کو سجدے کی جگہ پر رکھے،اور ادھر ادھر متوجہ نہ ہو۔

- پھراس کے لیے مستحب ہے کہ وہ صرف پہلی رکعت میں دعا استفتاح پڑھے ،اوربہتر یہ ہے کہ اس سلسلےکی مختلف دعاؤں کوپڑھے ۔
- پھر" أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ "پڑھے۔
- پھر :" ﱁ ﱂ ﱃ ﱄ " کہے۔
- پھر آیات وکلمات کی ترتیب اور حروف وحرکات کی رعایت کرتے ہوئے، مکمل سورہ فاتحہ کی تلاوت کرے ۔
- پھر مستحب ہے کہ قرآن میں سے جو کچھ بھی میسر ہو اس کی تلاوت کرے،اوراس سے پہلے ﱁ ﱂ ﱃ ﱄ پڑھے ، أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ نہ پڑھے۔
- پھر رفع الیدین کرتے ہوئے اللہ اکبر کہے جیسا کہ تکبیر تحریمہ کے وقت کیا تھا،اور رکوع کرے۔
- رکوع میں اپنے دونوں گھٹنوں کو پکڑے اور کہنیوں کو ڈھیلا نہ چھوڑے،اور پیٹھ کو سر کے برابر رکھے۔
- - رکوع میں واجب ہے کہ ایک بار " سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ "[پاک ہے میرا رب عظمت والا ] کہے،اور جو دعائیں وارد ہوئی ہیں وہ زیادہ کرے۔
- پھر رکوع سے اٹھتےہوئے مکمل سیدھا کھڑاہونے سے پہلے " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ "[اللہ نے قبول کرلی جس نے اس کی حمد بیان کی]کہے ، اور ساتھ ہی رفع الیدین بھی کرے۔
- - اور جب مکمل طور پر کھڑا ہوجائے تو " رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ "[اے ہمارے رب تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف ہے]، اور اگر کوئی اس پر اضافہ کرنا چاہے تو وارد شدہ الفاظ کا ہی اضافہ کرے ۔
- پھر بغیررفع الیدین کرتے ہوئے تکبیر کہے اورسات اعضا،یعنی (پیشانی اور ناک،دونوں ہتھیلیوں،دونوں گھٹنوں اور دونوں پاؤں کی انگلیوں کے اندرونی حصے) پرسجدہ کرے۔
- بازؤوں اور پیٹ اوررانوں کے درمیان ،اور رانوں اور پنڈلیوں کے درمیان دوری رکھے۔ اوردونوں ہاتھوں کو زمین سے بلند رکھے۔
- سجدہ میں ایک بار سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى کہے جو کہ واجب ہے ،جب کہ ایک سے زائد بار کہنا مستحب ہے، پھر من پسند دعا کرنا بھی درست ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ ماثور دعاؤوں کو اختیار کرے۔
- پھرتکبیر کہتے ہوئے سجدےسے اٹھے اور بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھے، اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھے اور داہنے پاؤوں کی انگلیوں کے اندرونی حصے کوزمین پر رکھے اس حال میں کہ انگلیاں قبلہ کی طرف ہوں،اور دونوں ہتھیلیوں کے اندرونی حصے (داخلی حصے )کو دونوں رانوں کے آخری حصے پر رکھے،اوربیٹھنے کی یہ ہیئت نماز کی ہر بیٹھک (قعدہ) میں ملحوظ خاطر رکھے، سوائے تین رکعتوں اور چار رکعتوں والی نماز کے آخری تشہد میں کہ اس میں تورک کرے، وہ اس طورپر کہ بائیں پاؤں کو داہنی پنڈلی کے نیچے رکھے۔

- پھر تکبیر کہے اور پہلے سجدہ کی طرح دو بارہ سجدہ کرے۔
- پھر تکبیر کہے اور دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے اور اسی طرح جملہ افعال واقوال کو ادا کرے جیسے پہلی رکعت میں کیا تھا،البتہ دوسری رکعت میں نہ تو تکبیر تحریمہ ہے اور نہ ہی دعاء استفتاح۔
- اور جب دوسرا سجدہ مکمل کرلے تو تشہد کے لیے بیٹھے۔
- دائیں ہاتھ اورانگوٹھے اور درمیان کی انگلی کے پور کو ملا کر گول حلقہ بنا لے(اور ران کے آخری حصے کو دائیں گھٹنے کے پاس رکھے) اوردعا کرتے ہوئے شہادت کی انگلی سے اشارہ کرے ،اوراسے حرکت دے ۔
- اور واجب ہےکہ تشہد پڑھے۔
- اگر نماز دو رکعت والی ہو تو واجبی طور پر درود ابرہیمی پڑھے اور یہ دعاکرے اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ، وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ، وَمِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَالمَمَاتِ، وَمِنْ فِتْنَةِ المَسِيحِ الدَّجَّالِ ۔اے اللہ بے شک اور میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتاہوں ، اور میں جہنم کے عذاب سےتیری پناہ چاہتا ہوں ، اور زندگی اور موت کے فتنہ سے میں تیری پناہ چاہتا ہوں، اور مسیح دجال کے فتنہ سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔
اور جو پسند ہو وہ دعا میں مانگے،اور بہتر یہ ہے کہ جومسنون وماثور دعا ہے اسی کو اختیار کرے: اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ اے اللہ اپنے ذکر ، اپنے شکرپر اور اچھے طریقے سے اپنی عبادت بجا لانے پر تو میری مدد فرما ۔

- پھر دائیں اور بائیں طرف سلام کرےاور صرف سر کو پھیرے،دونوں مونڈھوں کو نہ پھیرے ، اسی طرح سر کو اوپر اور نیچے کی جانب حرکت نہ دے اور نہ ہی دو ہاتھوں سے اشارہ کرے۔

- اور اگر نماز تین یا چار رکعت والی ہو تو پہلا تشہد پڑھنےکے بعد کھڑا ہو جائے ،اور مستحب یہ ہے کہ درود ابراہیمی بھی پڑھے۔
- پھراگر نماز تین رکعت والی ہو تو تکبیر کہتےہوئے اٹھے اور تیسری رکعت مکمل کرے اور تشہد کے لیے بیٹھے۔اور اگر نماز چار رکعت والی ہو تو چوتھی رکعت پڑنے پپپآخری پڑھنے کے بعدتشہد کے لیے بیٹھے۔
- تشہد پڑھے پھر درود ابراہیمی پڑھے اور پھر یہ دعا پڑھے: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ، وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ، وَمِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَالمَمَاتِ، وَمِنْ فِتْنَةِ المَسِيحِ الدَّجَّالِاور جو پسند ہو وہ دعا مانگے،اور بہتر یہ ہے کہ جو وارد ہے اسی دعا کو اختیار کرے، اس قول کے ساتھ: اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ،
- اگر فرض نما ز ہو تو نماز کے بعد کے اذکار پڑھنے کا اہتمام کرے، اور مستحب یہ ہے کہ ماثورہ دعاؤوں کو اختیار کرے۔
- «أَسْتَغْفِرُ اللهَ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ، اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ».ترجمہ:میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں، میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں، میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں،ائےاللہ توہی سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سےسلامتی ہے،تو بہت بابرکت ہے اے بڑی شان اور عزت والے۔
- پھر "سبحان اللہ،والحمدللہ ،واللہ اَکبر"[اللہ پاک ہے،سب تعریف اللہ کے لیے ہے،اللہ سب سے بڑا ہے]میں سے ہر ایک کو (۳۳)مرتبہ پڑھے اورسو(۱۰۰)کے عددکی تکمیل «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ». سے کرے۔
ترجمہ:اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ اکیلاہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اس کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریفیں ہیں، وہی ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔
پھر آیۃ الکرسی پڑھے:اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لاَ تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلاَ نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلاَّ بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلاَ يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلاَّ بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاو ;َاتِ وَالأَرْضَ وَلاَ يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (البقرة : 255)
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔زندہ سب کو سنبھالنے والا ہے۔اس کواونگھ اور نیند نہیں آتی۔جو کچھ آسمان وزمین میں ہے سب اسی کا ہے۔کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر شفاعت کرے۔وہ جانتا ہے جو کچھ لوگوں کے سامنے ہے اور جو کچھ پیچھے ہے۔اور وہ لوگ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے،سوا ئے اس چیز کے جو وہ چاہے۔اس کی کرسی نے آسمانوں اور زمینوں کو گھیر لیا ہے۔اور ان دونوں کی حفاظت ان پر گراں نہیں گزرتی۔اور وہ بلند تر،نہایت عظمت والاہے۔