بعض باتیں جو ارکان اسلام سے ملحق ہیں
پہلی:طہارت
تیمم
پہلی:طہارت
یہ پانی کا بدل ہے ، جب کہ پانی موجود نہ ہو یا اس کے استعمال سے اعضاء طہارت میں یا اس کے بعض حصے میں نقصان کا اندیشہ ہو یا پانی کے استعمال سے معذور ہوتو ایسی صورت میں مٹی پانی کے قائم مقام ہوجاتی ہے۔
تیمم کا طریقہ
تیمم کی نیت کرے،پھر بسم اللہ کہے،پھر ایک بار زمین پر ہاتھ مارے،پھر اپنی دونوں ہتھیلیوں سے چہرے اور ہتھیلیوں کی اوپری حصے کا مسح کرے۔

اور زمین پر ہاتھ مارتے وقت انگلیوں کو مٹی پر پھیلانا ، اوردونوں ہتھیلی کے مسح میں انگلیوں کا خلال کرنا شریعت سے ثابت نہیں ہے۔

واجب غسل کی صفت
غسل جنابت سے پاکیزگی کی نیت کرے،پھر بسم اللہ کہے،پھر کلی کرےاور ناک میں پانی ڈالے اور پورے بدن اور بالوں کے نیچے پانی پہنچائے۔
غسل کی سنتیں
دونوں شرمگاہوں کو دھونا،پھر دونوں ہاتھوں کو دھونا ،پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کرنااور سر کے بال کو دھوناپھر بدن کے دائیں جانب پھر بائیں جانب کو دھونا،پھر دونوں پاؤں کو دھونا۔
واجبات غسل
۱۔جنابت:ہمبستری ، وطی یا اور کسی ذریعہ سے منی کا نکالنا ، یامردوعورت کی شرمگاہوں کا ملنا۔
۲۔حیض اور نفاس کا خون جاری ہونا۔
۳۔شہید کے علاوہ کی موت۔
۴۔کافر کا اسلام لانا۔